SHAWORDS
Ritu Singh Rajput Rit

Ritu Singh Rajput Rit

Ritu Singh Rajput Rit

Ritu Singh Rajput Rit

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

kisi kaa zakhm de kar muskuraanaa yaad aataa hai

کسی کا زخم دے کر مسکرانا یاد آتا ہے کسی کا اس پہ پھر مرہم لگانا یاد آتا ہے زمیں پہ بکھرے پھولوں کو کبھی جب میں اٹھاتی ہوں کسی کا توڑ کر دل چھوڑ جانا یاد آتا ہے الجھ کر کام میں جب بھول جاتی ہوں میں خود کو تب وہ ماں کا دودھ اور روٹی کھلانا یاد آتا ہے مجھے یاد آتی ہے اکثر کڑی وہ دھوپ بچپن کی وہ ننھے ہاتھوں سے کچرا اٹھانا یاد آتا ہے بھری بارش میں چھپر سے ٹپکتا خوب جب پانی وہ آنچل میں ہمیں ماں کا چھپانا یاد آتا ہے سڑک پر جب بھی دیکھوں میں کوئی سوتا ہوا بچہ مجھے اپنا اناتھالیہ میں جانا یاد آتا ہے میری تنہائیاں جب جب پریشاں مجھ کو کرتی ہیں مجھے تب تب میرا وہ دل لگانا یاد آتا ہے

غزل · Ghazal

ho agar uljhan yaa koi gham tu mujh se baat kar

ہو اگر الجھن یا کوئی غم تو مجھ سے بات کر یوں نہ کر آنکھوں کو اپنی نم تو مجھ سے بات کر کون سی شے آسماں میں ہے نہاں مجھ کو بتا کیوں بھلا دیکھے ادھر ہر دم تو مجھ سے بات کر گفتگو سے ہی یہاں پر حل کوئی ہو پائے گا خامشی کر دے گی یہ بے دم تو مجھ سے بات کر کیا دیا ہے آپ نے جز مجھ کو اک تصویر کے ہاں اسی سے کہتی ہوں ہمدم تو مجھ سے بات کر چار دن کی زیست میں بس چار پل خوشیوں کے ہیں کس لئے پھر رات دن ماتم تو مجھ سے بات کر ریتؔ کیا تنہا سفر سچ میں تجھے کھلنے لگا کیا نہیں کہتا کوئی جانم تو مجھ سے بات کر

Similar Poets