
Riyaz Qasid
Riyaz Qasid
Riyaz Qasid
Ghazalغزل
راضی اگر نہیں ہے وہ مجھ سے خفا تو ہے گویا کسی بہانے سہی رابطہ تو ہے اتنا بھی سر پہ چڑھنے سے طوفان باز آ تسلیم ناخدا نہیں لیکن خدا تو ہے ان کی نظر کے پھرنے کا کچھ غم نہیں مجھے قائم حسین یادوں کا اک سلسلہ تو ہے وابستگی کا تجھ سے صلہ کچھ تو چاہئے خوش ہوں کہ سوز غم میں یہ دل مبتلا تو ہے
raazi agar nahin hai vo mujh se khafaa to hai
3 views
کہاں کہاں تو پھرے گا چھپا چھپا کے مجھے کہ میں چراغ ہوں رکھ سامنے ہوا کے مجھے صعوبتوں کا نہیں ہے جو سلسلہ آگے پلٹ گیا ہے وہ کیوں راستہ بتا کے مجھے میں آنسوؤں کی تجارت تمام عمر کروں مگر ہے شرط وہ ہنستا رہے رلا کے مجھے وہی سرور ابھی تک ہے دیدہ و دل میں کسی نے دیکھا تھا اک بار مسکرا کے مجھے میں اس ادا کو بتا کس حساب میں لکھوں رلا دیا ہے کسی نے ہنسا ہنسا کے مجھے میں اپنے آپ کو قاصدؔ سمیٹتا کیسے بکھیر دیتا ہے اکثر وہ یاد آ کے مجھے
kahaan kahaan tu phiregaa chhupaa chhupaa ke mujhe
2 views
کہو تم اپنی تمہیں کیا ملا جفا کر کے ہمیں تو درد کی دولت ملی وفا کر کے حیات تیری ہے اور تیرے کام آ جائے تری ڈگر پہ چلا ہوں یہ فیصلہ کر کے اتر نہ آئے زمانہ مخالفت پہ کہیں کہ جا رہا ہوں کسی کو چراغ پا کر کے جنوں سے ترک تعلق کا یہ نتیجہ ہے بھٹک رہا ہوں خرد کو میں رہنما کر کے وجود ان کا ہے اک داغ روئے ہستی پر جو بیٹھ جاتے ہیں قسمت کا آسرا کر کے وہ آدمی ہے حقیقت میں آدمی قاصدؔ خطا پہ جس کو ندامت بھی ہو خطا کر کے
kaho tum apni tumhein kyaa milaa jafaa kar ke
2 views
آئے نہ لب پہ حرف شکایت خدا کرے پھولے پھلے ہماری محبت خدا کرے ہے آرزو کہ ہو نہ میسر شفا مجھے آتے رہیں وہ بہر عیادت خدا کرے سب کچھ یہ رونقیں ہیں انہی کے قدوم کی ہر اک کو ہو نصیب زیارت خدا کرے وہ آ گئے ہیں جذبۂ لطف و کرم کے ساتھ ہو جائے میرا خواب حقیقت خدا کرے ساقی نے آج فرق مراتب مٹا دیا جاگے شراب خانے کی قسمت خدا کرے افراط مال و زر تو ہے قاصدؔ وبال جاں ہاتھ آئے مجھ کو حسب ضرورت خدا کرے
aae na lab pe harf-e-shikaayat khudaa kare
2 views
تمام شہر میں ہم ہاتھ پاؤں مار آئے سکون ڈھونڈنے نکلے تھے سوگوار آئے چمن کے کانٹوں سے کر لی ہے دل لگی ہم نے خزاں چمن میں رہے چاہے اب بہار آئے کھڑی تھی رستے میں دیوار مفلسی میرے کبھی جو بھولے سے لمحات وصل یار آئے نظام تیرے چمن کا عجیب ہے کتنا جو حق پرست تھے حصے میں ان کے دار آئے
tamaam shahr mein ham haath-paaon maar aae
1 views





