SHAWORDS
Sadiqa Fatimi

Sadiqa Fatimi

Sadiqa Fatimi

Sadiqa Fatimi

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

وہ جن کی لے ہم بھول گئے وہ میٹھے گیت پرانے ہیں جو سچے رشتے ناطے تھے وہ آج سبھی بیگانے ہیں کل جن سے نگاہیں ملتی تھیں اک ہوک سی دل میں اٹھتی تھی اب سارے رستے بند ہوئے وہ لوگ سبھی انجانے ہیں میں پیار کی بات کروں کس سے ہر بات خیال و خواب ہوئی کیا اپنی وفا کا ذکر کروں کہتے ہیں یہ سب افسانے ہیں مخلوق کو زندہ رہنے دو یہ دھرتی سب کی دھرتی ہے ہم سب کو زیست کی راہوں میں مل جل کر بوجھ اٹھانے ہیں تم جس کو شراب سمجھتے ہو انساں کا لہو ہے ساغر میں عشاق کا مقتل ہے پیارے تم کہتے ہو میخانے ہیں

vo jin ki lai ham bhuul gae vo miThe giit puraane hain

غزل · Ghazal

گزرے ہیں تیرے ساتھ جو دن رات ابھی تک آنکھوں میں بسے ہیں وہی لمحات ابھی تک کچھ عشق کی لذت بھی ہے کچھ سوزش دل بھی تازہ ہیں مرے دل میں یہ سوغات ابھی تک کرتی ہوں کبھی جب تری تصویر سے باتیں کیوں آنکھ سے ہوتی ہے یہ برسات ابھی تک وہ تیرا تبسم وہ محبت بھری نظریں رقصاں ہے لہو میں تری ہر بات ابھی تک رہنے نہیں دیتا مجھے تنہا وہ تصور زندہ ہے مرے دل میں تری ذات ابھی تک تو نقش ہے دل پر مرے تصویر کی صورت بدلے ہی نہیں ہیں مرے حالات ابھی تک

guzre hain tere saath jo din-raat abhi tak

غزل · Ghazal

کب ہمیں خود پہ اعتبار آیا بس ترے نام سے قرار آیا زمزمہ خواں جو تیرے حسن کا تھا مجھ کو اس پر بھی کیسا پیار آیا کیسا خوں راستوں میں بہتا ہے کیسی بستی ہے کیا دیار آیا اس کے وعدے تو صرف وعدے تھے پھر بھی ہر بار اعتبار آیا

kab hamein khud pe eatibaar aayaa

Similar Poets