SHAWORDS
Saeeduzzamaan Abbasi

Saeeduzzamaan Abbasi

Saeeduzzamaan Abbasi

Saeeduzzamaan Abbasi

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

تذکرہ ان کا ہی جو رنگ بدل جاتے ہیں بات سایوں کی نہیں سائے تو ڈھل جاتے ہیں آپ زحمت نہ کریں پرسش حال دل کی منہ سے نا گفتنی جملے بھی نکل جاتے ہیں اتنا خوش فہم نہ ہو اے دل پژمردہ کہ اب وہ شگوفے جو نہ کھل پائیں کچل جاتے ہیں کچھ دیے خون رگ جاں سے ہوئے ہیں روشن کچھ دیے تندیٔ صہبا سے بھی جل جاتے ہیں

tazkira un kaa hi jo rang badal jaate hain

3 views

غزل · Ghazal

کھو دیا ہم نے اعتبار اپنا بس یہیں تک تھا اختیار اپنا داغ دل جل اٹھے جو گل مہکے رنگ دکھلا گئی بہار اپنا جانے کس کس کے منتظر ٹھہرے صرف ہم کو تھا انتظار اپنا آنکھیں دل کی سفیر ہوں شاید آپ دیکھیں تو شاہکار اپنا

kho diyaa ham ne eatibaar apnaa

1 views

غزل · Ghazal

یہاں درخت تھے سایہ تھا کچھ دنوں پہلے عجیب خواب سا دیکھا تھا کچھ دنوں پہلے یہ کیا ہوا کہ اب اپنا بھی اعتبار نہیں ہمیں تو سب کا بھروسا تھا کچھ دنوں پہلے ہمارے خون رگ جاں کی لالہ کاری سے جو آج باغ ہے صحرا تھا کچھ دنوں پہلے اسی افق سے نیا آفتاب ابھرے گا جہاں چراغ جلایا تھا کچھ دنوں پہلے ابھی قریب سے گزرا ہے اجنبی کی طرح وہ ایک شخص جو اپنا تھا کچھ دنوں پہلے جنہیں دریدہ دہن کہہ کے ہونٹ سیتے ہو انہیں سخن کا سلیقہ تھا کچھ دنوں پہلے

yahaan darakht the saaya thaa kuchh dinon pahle

1 views

Similar Poets