Sagheer Alam
دل کا کھونا بہت ضروری ہے عشق ہونا بہت ضروری ہے اتنا آساں نہیں ہے پا لینا پہلے کھونا بہت ضروری ہے جس کے سینے میں درد ٹھہرا ہو اس کا رونا بہت ضروری ہے ان سے ہونی ہیں خواب میں باتیں میرا سونا بہت ضروری ہے صرف یادوں سے گھر نہیں بنتا تیرا ہونا بہت ضروری ہے
dil kaa khonaa bahut zaruri hai