SHAWORDS
Shadan Badayuni

Shadan Badayuni

Shadan Badayuni

Shadan Badayuni

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

بوئے خوں خنجر میں رہنے دیجئے بات گھر کی گھر میں رہنے دیجئے ظلمت شب کو نہ کہئے روشنی فرق خیر و شر میں رہنے دیجئے اپنی یادیں ساتھ لے جائیں نہ آپ روشنی کچھ گھر میں رہنے دیجئے ورنہ تنہائی مجھے کھا جائے گی کوئی سودا سر میں رہنے دیجئے آپ میری بات کا دیجے جواب خامشی پتھر میں رہنے دیجئے فاش ہو جائے نہ شاداںؔ راز عشق شور گریہ گھر میں رہنے دیجئے

bu-e-khun khanjar mein rahne dijiye

غزل · Ghazal

تیرا ہر رنگ ستم اے شعلہ رو اچھا لگا جتنے تو نے غم دئے اتنا ہی تو اچھا لگا صرف اتنا ہی نہیں وہ ماہرو اچھا لگا اس کا لہجہ اس کا طرز گفتگو اچھا لگا میری جانب اس نے دیکھا اس نگاہ خاص سے مجھ کو اپنے روبرو خالی سبو اچھا لگا برہمی کی آگ میں دل کو جلا دینے کے بعد مسکرائی جب وہ چشم جنگ جو اچھا لگا کر گئی اس کی نگاہ اولیں قصہ تمام پھر زمانے میں نہ کوئی خوبرو اچھا لگا اس کی محفل میں ہوا جب کچھ حسیں چہروں کا ذکر آئنہ اس وقت اس کے روبرو اچھا لگا وسوسے جاگے تھے اس کو دیکھ کر خنجر بکف جب وہی خنجر ہوا زیب گلو اچھا لگا کوئی لمحہ زندگی کا درد سے خالی نہ تھا کیسے کہہ دیتا جہان رنگ و بو اچھا لگا کتنی آسانی سے اے شاداںؔ قیامت ٹل گئی اس کو میرا عہد ترک آرزو اچھا لگا

teraa har rang sitam ai shoala-ru achchhaa lagaa

غزل · Ghazal

میں اور ہوں مرا دل دیوانہ اور ہے افسانہ اور حاصل افسانہ اور ہے دیوانگی پہ اب مری ہنستا نہیں کوئی سب جانتے ہیں فطرت دیوانہ اور ہے اس شمع رو کی بزم کے آداب دیکھیے اک جل چکا تو دوسرا پروانہ اور ہے دل بھر گیا ہے اب مرا دشت حیات سے شاید نگاہ میں کوئی ویرانہ اور ہے مجھ کو ہوا ہے تجربۂ زندگی کچھ اور دنیا جو کہہ رہی ہے وہ افسانہ اور ہے جب ہم پہ بند ہو گئے دیر و حرم کے در تب راز یہ کھلا در جانانہ اور ہے شاداںؔ کیا تو ہے اسے پانے کا حوصلہ اب احتیاج جرأت رندانہ اور ہے

main aur huun miraa dil-e-divaana aur hai

Similar Poets