Shafaq Sopori
gul ki chaTak pe os ne angDaai toD di
گل کی چٹک پہ اوس نے انگڑائی توڑ دی نغمہ سرائے خواب نے شہنائی توڑ دی چسپاں تھے اس پہ ہجر کے اخبار بے زباں تو نے وہ کھڑکی کیسے مرے بھائی توڑ دی سوتے تھے جس کو رکھ کے سرہانے ترے فقیر کس نے وہ خشت قلعۂ چغتائی توڑ دی اک آرزوئے جرعۂ خوں سے گرفتہ جاں مینائے خام تھی دل سودائی توڑ دی وحشت خبر ہے خانۂ دل کے مکین نے دیوار و در سے رسم شناسائی توڑ دی گو اس عمل سے ٹوٹ گئے استخواں مگر زنجیر سے خموشیٔ تنہائی توڑ دی