Siddharth Saini Saad
un se milne kaa bahaanaa nahin miltaa koi
ان سے ملنے کا بہانا نہیں ملتا کوئی دھوپ ہی ملتی ہے سایا نہیں ملتا کوئی دل لبھانے کو بہت کھیل مگر ان کے پاس میرے دل جیسا کھلونا نہیں ملتا کوئی دو قدم چلتے ہی منزل ملی تم کو یارو اور مجھ کو کبھی رستا نہیں ملتا کوئی میں تو سب چھوڑ کے بھی پاس ترے آ جاؤں تیری جانب سے اشارہ نہیں ملتا کوئی لوگ جس وقت مجھے غور سے سنتے ہیں یار مجھ کو اس وقت فسانہ نہیں ملتا کوئی