SHAWORDS
Surendra Bhatia Salil

Surendra Bhatia Salil

Surendra Bhatia Salil

Surendra Bhatia Salil

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

وہ اب آنکھوں کا تارہ ہو گیا ہے ہمارا استعارہ ہو گیا ہے اسے پہلے کسی سے تھی محبت وہ اب پورا ہمارا ہو گیا ہے ندی ساگر سے مل کر پوچھتی ہے تو کیسے اتنا کھارا ہو گیا ہے مقام آخری تک آ گئے ہیں محبت میں خسارا ہو گیا ہے رقیبوں سے سنا ہے خواب اس کا اور اپنا پارہ پارہ ہو گیا ہے جب اس نے ہاتھ چھوڑا تب لگا یہ مرا دل بے سہارا ہو گیا ہے کشل تم پوچھتے تھے تو بتا دوں محبت سے گزارا ہو گیا ہے

vo ab aankhon kaa taara ho gayaa hai

غزل · Ghazal

پتہ جب تک نہیں پکا ہمارا وہی منزل وہی رستہ ہمارا ہماری جستجو اتنی تھی اس کو نہیں پہچانتا چہرہ ہمارا تھی جس سے آس وہ منہ پھیر بیٹھا نکل پایا نہیں پرچہ ہمارا کہانی سن کے سب اٹھ ہی رہے تھے کسی نے پڑھ لیا چہرہ ہمارا ابھی بچپن کے کچھ سپنے ہیں باقی ابھی بھاری ہے یہ بستہ ہمارا ہمیں حالات نے ایسے نچوڑا لہو سے بن گیا خاکہ ہمارا نظر انداز کرنا ہی پڑا پھر کوئی عاشق تھا بیچارہ ہمارا سمجھتی تھی جو لڑکی ہم کو پاگل وہی تکتی ہے اب رستہ ہمارا تمہیں نے ہم کو سودائی بنایا محبت تھا نہیں پیشہ ہمارا سلیلؔ اک عمر گزری اب تو شاید نہیں کرتا ہو وہ چرچا ہمارا

pata jab tak nahin pakkaa hamaaraa

Similar Poets