SHAWORDS
Ziya Shahzad

Ziya Shahzad

Ziya Shahzad

Ziya Shahzad

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

تجھ سے ہی میرے دل کے چمن میں بہار ہے تو جان آرزو ہے مجھے تجھ سے پیار ہے منسوب کر چکا ہوں ترے نام سے اسے یہ زندگی جو غم سے ترے ہم کنار ہے معدوم ہو چکی ہے ستاروں کی روشنی کیوں ترک انتظار پہ بھی انتظار ہے شاید وہ آ ہی جائے اے شہزادؔ دم تو لے دھڑکن ہے تیز دل کی یہ دل بے قرار ہے

tujh se hi mere dil ke chaman mein bahaar hai

غزل · Ghazal

زندگی جہد مسلسل اور صلہ کچھ بھی نہیں جی رہا ہوں جیسے جینے کا مزا کچھ بھی نہیں اور ہوں گے جن کو ملتا ہے وفاؤں کا صلہ یاں تو سب کچھ کھو دیا لیکن ملا کچھ بھی نہیں سہہ رہا ہوں کب سے ناکردہ گناہوں کا عذاب اے خدا کیسے کہوں میری خطا کچھ بھی نہیں گردش حالات سے بس پھڑپھڑا اٹھے ہیں لب آپ یہ سچ جانئے کہ مدعا کچھ بھی نہیں میں نے اے شہزادؔ دنیا بھر کو سب کچھ ہی دیا پر یہ دنیا کیسی ہے اس نے دیا کچھ بھی نہیں

zindagi jehd-e-musalsal aur sila kuchh bhi nahin

غزل · Ghazal

محبت جذبہ ہے احساس ہے اور سحر ہے جاناں رگ و پے میں سرایت جو کرے وہ زہر ہے جاناں اگر فرصت ملے تو میرے دل میں جھانک کر دیکھو تمہاری آرزوؤں کا بسا اک شہر ہے جاناں تمہاری نیم وا آنکھوں میں جانے کیا ہے پوشیدہ کہ شوخی ہے غضب ہے پیار ہے یا قہر ہے جاناں کنارے اب لگا دے یا ڈبو دے اس کی مرضی ہے کہ دل دریا کی اک بپھری ہوئی سی لہر ہے جاناں ذرا سوچو کہ حالت ہوگی کیا شہزادؔ کے دل کی وہی موسم گلابی ہے وہی سہ پہر ہے جاناں

mohabbat jazba hai ehsaas hai aur sehr hai jaanaan

Similar Poets