SHAWORDS
Z

Zohra Jamal

Zohra Jamal

Zohra Jamal

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

یاد آئے گی انہیں میری وفا میرے بعد نرم گوشے انہیں بخشے گا خدا میرے بعد مجھ سے آباد تھی دنیائے محبت اے دوست ہر طرف ہو گئی تاریک فضا میرے بعد مہکی مہکی ہوئی رہتی تھی ہر اک پھلواری باغ میں آتی نہیں باد صبا میرے بعد غیرت حسن ہے باقی نہ حجاب آنکھوں میں کھینچ لی کس نے سروں سے یہ ردا میرے بعد نجد ویران ہوا قیس کے مر جانے سے دشت میں کوئی نہیں آبلہ پا میرے بعد جوہی بھی کھلتی تھی آنگن میں مہکتے تھے گلاب سونی سونی ہوئی ہے گھر کی فضا میرے بعد بھول جائے گا وہ سب جبر و ستم اپنے جمالؔ وقت دے گا اسے کچھ ایسی سزا میرے بعد

yaad aaegi unhein meri vafaa mere baad

غزل · Ghazal

کہتی ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے اس دور میں کسی سے عداوت نہیں مجھے سب سے وفا خلوص محبت ہے زندگی کہنہ روایتوں سے بغاوت نہیں مجھے سر آنکھوں پر بٹھاتی ہوں مہمان کوئی ہو دھرتی پہ رہنے والوں سے نفرت نہیں مجھے رشتوں کا احترام ہے میری نگاہ میں سرتابیوں سے اس کی شکایت نہیں مجھے کردار میں تلاش نہ کیجے کوئی شکن اپنے کسی عمل سے ندامت نہیں مجھے غم تو یہ ہے کہ تو نے بھی پوچھا نہ آ کے حال اہل ستم سے کوئی شکایت نہیں مجھے

kahti huun sach ki jhuuT ki aadat nahin mujhe

غزل · Ghazal

تلاش جس کی ہو وہ شے کبھی نہیں ملتی قرار دل کو لبوں کو ہنسی نہیں ملتی بھٹکتے پھرتے ہیں تاریک رہ گزاروں میں ترے بغیر کہیں روشنی نہیں ملتی چٹکتی رہتی ہیں کلیاں بھی گل بھی کھلتے ہیں نگاہ و دل کو مگر تازگی نہیں ملتی ہزار شاخیں لچکتی ہیں موسم گل میں شگفتگی ہے مگر نازکی نہیں ملتی ریاضتوں سے نکھرتا ہے کوئی بھی فن ہو اگر شعور نہ ہو آگہی نہیں ملتی حیات نام ہے جہد و عمل کا اے لوگو جو تھک کے بیٹھے رہے زندگی نہیں ملتی ہمیشہ رہتی ہیں آنکھیں بھری بھری سی جمالؔ کسی کو پلکوں پہ میری نمی نہیں ملتی

talaash jis ki ho vo shai kabhi nahin milti

Similar Poets