SHAWORDS
Zubair Alam

Zubair Alam

Zubair Alam

Zubair Alam

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ہم تیرے شہر سے جاتے ہوئے رو دیتے ہیں گل سے تتلی کو اڑاتے ہوئے رو دیتے ہیں اس نے ہنستے ہوئے توڑا تھا ہمارا رشتہ ہم سبھی کو یہ بتاتے ہوئے رو دیتے ہیں میں ہوں ویران جزیرہ جہاں اہل کشتی اپنی راتوں کو بتاتے ہوئے رو دیتے ہیں رات بھر جلنے کے بھی بعد ہم افسردہ مزاج صبح دم شمع بجھاتے ہوئے رو دیتے ہیں کون کرتا ہے کبھی نقل مکانی ہنس کر لوگ دنیا میں بھی آتے ہوئے رو دیتے ہے

ham tere shahar se jaate hue ro dete hain

غزل · Ghazal

تیرے جانے سے میرا اور تو کیا ہونا ہے پیڑ سے ٹوٹا ہوا برگ فنا ہونا ہے جب تلک ہے یہ سفر مسکرا کے ساتھ چلو منزلیں آتے ہی دونوں کو جدا ہونا ہے یاد ماضی کی رضائی کو رکھو ساتھ اپنے شب دسمبر کی ہے راتوں کو بڑا ہونا ہے پھول تو گر کے زمیں دوز ہو جائیں گے پر خوشبوؤں کو تو ابھی باد صبا ہونا ہے

tere jaane se meraa aur to kyaa honaa hai

غزل · Ghazal

ترے آنے سے حرکت آ گئی ہے طبیب آ دیکھ رنگت آ گئی ہے تمہارے پھول سوکھے جا رہے ہیں کتابوں کو خیانت آ گئی ہے نگوں تھا سر مصلے پر ذرا دیر میں سمجھا تھا عبادت آ گئی ہے تبھی دل دوں گا جب دل بھی ملے گا مجھے بھی اب تجارت آ گئی ہے دلوں کا حال کہہ سن لیتا ہے وہ اسے پاس رفاقت آ گئی ہے

tire aane se harakat aa gai hai

Similar Poets