SHAWORDS
A

Aarifuddin Aajiz

Aarifuddin Aajiz

Aarifuddin Aajiz

poet
1Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

عرق جب اوس پری کے چہرۂ پر نور سیں ٹپکے خجل ہو گل سے شبنم جیوں لہو ناسور سیں ٹپکے میری آنکھوں سے خونیں اشک یوں گرتے ہیں پلکوں پر لہو سولی کے اوپر جیوں سر منصور سیں ٹپکے اگر اس زلف مشک آمیز سیں چینی میں بال آوے عجب نیں عطر عنبر کاسۂ فغفور سیں ٹپکے اگر کیف سخن میرا نہاں ہو تاک کو پہونچے صراحی شاخ ہو جائے شراب انگور سیں ٹپکے بھروں جب آہ کا دم اپنے گلگوں پوش سے عاجزؔ دم اسرافیل کا لوہو ہو بانگ صور سیں ٹپکے

araq jab us pari ke chehra-e-pur-nur sein Tapke

41 views

غزل · Ghazal

مرا دل لالہ رو کے غم کے رہنے کی حویلی ہے جگر داغوں سیں طاؤسی گلستان گندھیلی ہے اچھالا گیند ساسر کو اگر منصور نے حق پر کھڑی ہو روبرو سولی بھی کیا خوب اس کو جھیلی ہے نہ سمجھے کوئی کہ ہے منصوری کا حق کے کہنے میں قسم حق کی کہ اس کے ساتھ سولی بھی اکیلی ہے کہاں سے قافیہ لا لا کے اپنے شعر میں ڈھالا ہے عاجزؔ دل میں تیرے داغ یا توں شیخ چلی ہے

miraa dil laala-ru ke gham ke rahne ki haveli hai

41 views

غزل · Ghazal

دل ہمارا گوہر غلطان بحر عشق ہے دم ہمارا شورش طوفان بحر عشق ہے ڈوب جاتا ہے دل اس کی موج بیتابی کوں دیکھ بے طرح اے بوالہوس عنوان بحر عشق ہے اشک نے گرداب باندھا ہے ہمارے آس پاس کیونکہ نکلا جائے یہ زندان بحر عشق ہے دل ڈوبانا عشق کے دریا کا ہے گا ابتدا غرق کرنا جان کو پایان بحر عشق ہے سیپی آنکھیں اشک موتی دل ہے مرجاں مچھلی آہ ہم ہیں عاجزؔ کیا بلا سامان بحر عشق ہے

dil hamaaraa gauhar-e-ghaltaan-e-bahr-e-ishq hai

41 views

غزل · Ghazal

عرق جب اس پری کے چہرۂ پر نور سے ٹپکے خجل ہو گل سے شبنم جوں لہو ناسور سے ٹپکے مری آنکھوں سے خونیں اشک یوں گرتے ہیں پلکوں پر لہو سولی کے اوپر جوں سر منصور سے ٹپکے اگر کیف سخن میرا نہال تاک کو پہنچے صراحی شاخ بن جاوے شراب انگور سے ٹپکے اگر اس زلف مشک آمیز سے چنی میں بال آوے عجب میں عطر و عنبر کاسۂ نغفور سے ٹپکے کروں فریاد رو رو یار کو جب یاد کر عاجزؔ دم اسرافیل کا لوہو ہو بانگ صور سے ٹپکے

araq jab us pari ke chehra-e-pur-nur se Tapke

41 views

Similar Poets