barq baaraan tirgi aur zalzala
badlaa badlaa saa hai mausam kaa mizaaj

Aasim Shahnawaz Shibli
Aasim Shahnawaz Shibli
Aasim Shahnawaz Shibli
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
حسن غزل بد حالی میں سارے دیواں نالی میں کون سنے گا میری بات سب تو مگن ہیں تالی میں ادنیٰ اعلیٰ سب خوش ہیں گن ہیں جناب عالی میں پھول کھلے ہیں ہونٹوں پر خوشبو جسم کی ڈالی میں لمبی زلفیں سانولا جسم حسن تو ہے بنگالی میں غزلیں ہوتی ہیں عاصمؔ میں جب ڈوبوں پیالی میں
husn-e-ghazal bad-hali mein
41 views
تمہاری یاد کا سایا نہ ہوگا کوئی بہتا ہوا دریا نہ ہوگا یہ منظر بھی نظر آئے گا اک دن بدن ہوگا کوئی چہرا نہ ہوگا زمانے ہوں گے میری دسترس میں تمہارے قرب کا لمحہ نہ ہوگا سمندر کی طرح وہ شانت لیکن لہو اس آنکھ سے ٹپکا نہ ہوگا فقط سناٹے میں چیخا کریں گے مکاں ہوں گے کوئی بستا نہ ہوگا
tumhaari yaad kaa saayaa na hogaa
41 views
جو بات اچھی نہیں لگتی اصولاً اسے ہم چھوڑ دیتے ہیں یقیناً نکالو دودھ کی نہریں یقیناً مگر ملتی ہے شیریں اتفاقاً زباں لکنت زدہ بد نیتوں کی ہم اپنی بات کہہ دیتے ہیں فوراً دلوں کے بیچ اک دیوار سی ہے ملیں بھی ہم تو اب ملتے ہیں رسماً بدن اس کا ہے خوشبو چاند نغمہ تبھی تو ہم جھکے ہیں احتراماً یہ مت سمجھو ہے رسی دور مجھ سے کبھی ہم ڈھیل دے دیتے ہیں قصداً یہی اب شعر کا معیار ٹھہرا رویہ کھردرا تھا احتجاجاً رقیبوں سے تمہیں ملنا ہے عاصمؔ نیام و تیغ رکھ لو احتیاطاً
jo baat achchhi nahin lagti usulan
41 views





