SHAWORDS
Abdur Rahman Jami

Abdur Rahman Jami

Abdur Rahman Jami

Abdur Rahman Jami

poet
1Shayari
3Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دل فگارو کاروان اں نثاراں جائے گا اس طرف سے اک گروہ غم گساراں جائے گا کچی سڑکیں اس طرف کچھ اس طرف مڑ جائیں گی صرف پکا راستہ شہر نگاراں جائے گا آئے گی دینے سلامی صبح کی ننھی کرن جس طرف سے یہ ہجوم شب گزاراں جائے گا اور کچھ بڑھ جائے گی پیاسی زمینوں کی شکن ہو کے میرے شہر سے جب ابر باراں جائے گا آئے گا وہ دن بھی جامیؔ دیکھنا صحرا کی سمت مشورہ لینے ہجوم ہوشیاراں جائے گا

dil-figaaro kaarvaan-e-jaan-nisaaraan jaaegaa

41 views

غزل · Ghazal

رتبے میں برابر ہوں مگر تجھ سے جدا ہوں تو چیخ ہے صحرا کی میں گنبد کی صدا ہوں تشکیل نہ اب تک مجھے دے پایا زمانہ شہکار ہوں لیکن ابھی نقشے میں پڑا ہوں گھنگھرو ہوں مگر رقص مقدر میں کہاں ہے میں اک بت سنگین کے پیروں میں بندھا ہوں منبر پہ کھڑے ہو کے بھی وہ جھوٹ ہی بولا میں سچ کی حمایت میں ہوں اور کانپ رہا ہوں دوران سفر مانگنے والوں کی زباں سے جامیؔ کی غزل ریل میں میں نے بھی سنا ہوں

rutbe mein baraabar huun magar tujh se judaa huun

41 views

غزل · Ghazal

فلک پر صبح دم جب زندگی کی لالی چلتی ہے ملوں کی سمت ٹولی کام کرنے والی چلتی ہے کبھی بجلی چلی جائے تو گھر میں حبس ہوتا ہے مگر فٹ پاتھ پر ہر دم ہوا متوالی چلتی ہے سفر کی ساری دشواری تمہیں آگے اٹھانی ہے ہمارے شہر سے ہر ریل گاڑی خالی چلتی ہے وہ دھرتی جس کو اٹھارہ سو ستاون میں چھوڑ آئے سنا ہے آج بھی چائے وہاں گڑ والی چلتی ہے غزل اخبار میں چھپ کر بھی اس تک کس طرح پہنچے وہ جس صوبے میں رہتا ہے وہاں بنگالی چلتی ہے

falak par subh-dam jab zindagi ki laali chalti hai

41 views

Similar Poets