SHAWORDS
Abdur Rauf Anjum

Abdur Rauf Anjum

Abdur Rauf Anjum

Abdur Rauf Anjum

poet
1Sher
1Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

mile hain aankh ko manzar lahu mein Duube hue

ملے ہیں آنکھ کو منظر لہو میں ڈوبے ہوئے تمام شہر کے پتھر لہو میں ڈوبے ہوئے ضرور امن کا پیغام لے گیا تھا کہیں پرندہ لوٹا لئے پر لہو میں ڈوبے ہوئے عدالت ان کو ہی مظلوم کہہ کے چھوڑ نہ دے ہیں جن کے ہاتھ میں خنجر لہو میں ڈوبے ہوئے پلٹ جا تیری ضرورت ہی کیا ہے اے سیلاب ہیں میری بستی کے سب گھر لہو میں ڈوبے ہوئے وہ سرخ رو ہیں وہی سربلندی ہیں انجمؔ سجے ہیں نیزوں پہ جو سر لہو میں ڈوبے ہوئے

غزل · Ghazal

zard sukhe hue chehre nahin achchhe lagte

زرد سوکھے ہوئے چہرے نہیں اچھے لگتے وقت سے پہلے بڑھاپے نہیں اچھے لگتے اپنے ہاتھوں سے جنہیں قتل کیا ہے ہم نے ان کے چوراہوں پہ پتلے نہیں اچھے لگتے جن کا کپڑوں میں بھی عریاں نظر آتا ہے بدن ان کے دروازوں پہ پردے نہیں اچھے لگتے ماں کی ممتا میں بھی لاتی ہے کمی بیکاری گھر میں بیٹھے ہوئے بیٹے نہیں اچھے لگتے باپ سے روتے ہوئے بچے نے جھنجھلا کے کہا بھوک میں کھیل کھلونے نہیں اچھے لگتے درمیاں کچے گھروں کے یہ مکانات اونچے ان امیروں کے ارادے نہیں اچھے لگتے حادثے قتل فساد آبرو ریزی اغوا چھوڑیئے روز یہ قصے نہیں اچھے لگتے ملک کی سرحدیں کہنے لگیں رو کر انجمؔ شہر میں فوج کے دستے نہیں اچھے لگتے

غزل · Ghazal

qaabil-e-rashk zaat phulon ki

قابل رشک ذات پھولوں کی خوب ہے کائنات پھولوں کی خوشبوؤں کا سفر طویل مگر مختصر ہے حیات پھولوں کی کر چکے ہیں وضو وہ شبنم سے ہو رہی ہے صلوٰۃ پھولوں کی سو گئے ہیں لپٹ کے کانٹوں سے کیا قیامت ہے رات پھولوں کی ہے اسیر قفس کے ہونٹوں پر ذکر کلیوں کا بات پھولوں کی ان کے ہنسنے سے کھل گئے غنچے ان کے دم سے حیات پھولوں کی چند لمحوں میں کھل کے مرجھائیں زندگی بے ثبات پھولوں کی ساری محفل مہک گئی انجمؔ شعر ہیں یا برات پھولوں کی ہے غزل میں چمک بھی انجمؔ کی اور مہک ساتھ ساتھ پھولوں کی

غزل · Ghazal

haath tu afsos se aise na mal ho jaaegi

ہاتھ تو افسوس سے ایسے نہ مل ہو جائے گی آج قسمت مہرباں نہ ہو تو کل ہو جائے گی تو وہ قطرہ بن سمندر آرزو جس کی کرے تیری یہ دل کش ادا ضرب المثل ہو جائے گی کار اسکوٹر کہاں ایمانداری میں حضور کی بہت کوشش تو بس اک سائیکل ہو جائے گی حادثے بکھرے ہوئے ہیں ہر قدم پر دھیان رکھ زندگی ورنہ سمٹ کر پل دو پل ہو جائے گی مسئلہ ہو ایک کا تو تو سوچنے کی بات ہے ایک ہے دونوں کی گر مشکل تو حل ہو جائے گی ہم نے سوچا نوٹ کر لیں شعر جب اچھا ہوا ہم کو کیا معلوم تھا انجمؔ غزل ہو جائے گی

Similar Poets