SHAWORDS
Abdurrahman Wasif

Abdurrahman Wasif

Abdurrahman Wasif

Abdurrahman Wasif

poet
10Shayari
9Ghazal

Popular Shayari

10 total

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

میز قلم قرطاس دریچہ سناٹا کمرا کھڑکی زرد اجالا سناٹا میری آنکھوں میں دھندلائی گہری چپ اور چہرے پر اترا پیلا سناٹا میری آنکھوں میں لکھی تحریر پڑھو ہجر تمنا وحشت صحرا سناٹا گونج اٹھی ہے میرے اندر خاموشی نس نس میں گھٹ گھٹ کر بہتا سناٹا اس کے ساتھ چلی آتی تھیں قلقاریں اس کے بعد ہوا ہے کتنا سناٹا پہلے میری ذات میں تھا موجود کوئی اب ہے میری ذات کا حصہ سناٹا جھاگ اڑاتے دریا کے ہنگامے پر نقش ہوا دل پر افسردہ سناٹا میں نے گھنٹوں اس امید پہ چپ سادھی شاید کہ وہ توڑ ہی دے گا سناٹا مل کر بین کریں سب میری ہجرت پر چاند اداسی جھیل کنارا سناٹا

mez qalam qirtaas daricha sannaaTaa

41 views

غزل · Ghazal

فریب زار محبت نگر کھلا ہوا ہے تمہارے خواب کا مجھ پہ اثر کھلا ہوا ہے میں اڑ رہا ہوں فلک تا فلک خمار میں یوں کہ مجھ پہ ایک جہان دگر کھلا ہوا ہے عجیب سادہ دلی ہے مری طبیعت میں چلا سفر پہ ہوں رخت سفر کھلا ہوا ہے میں جانتا ہوں کہ کیا ہے یہ آگہی کا عذاب جو حرف حرف مری ذات پر کھلا ہوا ہے کہاں کھلی ہیں ابھی اس کی حیرتیں مجھ پر جو اک جہان ورائے نظر کھلا ہوا ہے اک انتظار میں قائم ہے اس چراغ کی لو اک اہتمام میں کمرے کا در کھلا ہوا ہے

fareb-e-zaar mohabbat-nagar khulaa huaa hai

41 views

غزل · Ghazal

اگر تم روک دو اظہار لاچاری کروں گا جو کہنی ہے مگر وہ بات میں ساری کروں گا مرا دل بھر گیا بستی کی رونق سے سو اب میں کسی جلتے ہوئے صحرا کی تیاری کروں گا سر راہ تمنا خاک ڈالوں گا میں سر میں جو آنسو بجھ گئے ان کی عزا داری کروں گا مجھے اب آ گئے ہیں نفرتوں کے بیج بونے سو میرا حق یہ بنتا ہے کہ سرداری کروں گا میں لے آؤں گا میداں میں سبھی لفظوں کے لشکر اور ان سے لوح فکر و فن پہ پرکاری کروں گا کئی غم آ گئے ہیں حال میرا پوچھنے کو میں اب اس حال میں کس کس کی دل داری کروں گا

agar tum rok do izhaar-e-laachaari karungaa

41 views

غزل · Ghazal

گمان توڑ چکا میں مگر نہیں کوئی ہے سرائے فکر میں بیٹھا ہوا کہیں کوئی ہے مرے خیال کو دیتا ہے نو بہ نو چہرے ہے آس پاس کوئی لمس مرمریں کوئی ہے مرا یقین کہ دنیا میں ہوں اکیلا میں صدائے دل مجھے کہتی ہے غم نشیں کوئی ہے تری تباہی میں شامل نہیں ہے غیر کوئی اسے تلاش تو کر مار آستیں کوئی ہے نگاہ سے نہیں جاتا کوئی خیال نما حواس و ہوش و خرد کے بہت قریں کوئی ہے مرا تمہارا تعلق بگڑ کے بن گیا ہے مرے تمہارے خیالات کا امیں کوئی ہے ورائے ذہن و زماں کس نے کائنات بنی تو کیسے کہتا ہے کوئی نہیں نہیں کوئی ہے

gumaan toD chukaa main magar nahin koi hai

41 views

غزل · Ghazal

یہ مت سمجھ کہ ترے ساتھ کچھ نہیں کرے گا نظام ارض و سماوات کچھ نہیں کرے گا یہ تیرا مال کسی روز ڈس ہی لے گا تجھے اگر تو اس میں سے خیرات کچھ نہیں کرے گا ابھی پٹاری تو کھولی نہیں مداری نے تو کہہ رہا ہے کمالات کچھ نہیں کرے گا مجھے یقین دلا سب رہے گا ویسا ہی جنون اہل خرابات کچھ نہیں کرے گا ہمیں سبیل نکالیں گے بیٹھنے کی کوئی وہ شخص بہر ملاقات کچھ نہیں کرے گا اگر دلوں میں لپکتی ہے آگ نفرت کی تو پھر یہ عہد مواخات کچھ نہیں کرے گا

ye mat samajh ki tire saath kuchh nahin karegaa

41 views

غزل · Ghazal

یہ کون میرے علاوہ مرے وجود میں ہے کہ ایک شور بلا کا مرے وجود میں ہے یہ کس نے میری نظر کو بنایا آئینہ یہ نور کس نے اجالا مرے وجود میں ہے اس ایک فکر نے گھولے مری حیات میں غم تو دور کیوں نہیں جاتا مرے وجود میں ہے کوئی چراغ مری سمت بھی روانہ کرو بہت دنوں سے اندھیرا مرے وجود میں ہے جو بوند بوند جلاتی ہے تن بدن میرا وہ آگہی کی تمنا مرے وجود میں ہے میں ایک موج میں ہوں جب سے روشنی ملی ہے یہ لگ رہا ہے کہ دنیا مرے وجود میں ہے میں بند آنکھ سے دنیا کو دیکھ سکتا ہوں اک ایسی چشم تماشا مرے وجود میں ہے

ye kaun mere alaava mire vajud mein hai

41 views

Similar Poets