SHAWORDS
A

Abid Nami

Abid Nami

Abid Nami

poet
2Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

نہ جانے ربط مسرت ہے کس قدر غم سے خبر خوشی کو ملی بھی تو چشم پر نم سے زبان کھولیے خلوت میں بے حجابانہ چھپائی جاتی ہے کب دل کی بات محرم سے کسی کی یاد میں کیا کیا نہ ہم پہ بیت گئی جہاں نے دی تھی جو فرصت ذرا ہمیں غم سے شعور شانہ کشی دیکھیے انہیں کب آئے مزاج زیست ہے وابستہ زلف برہم سے فریب دوست نہ کھاتے تو اور کیا کرتے یہی تو رسم چلی آ رہی ہے آدم سے یہ آج کون سی تقصیر ہو گئی نامیؔ کہ دوست بھی تو ملاتے نہیں نظر ہم سے

na jaane rabt-e-masarrat hai kis qadar gham se

41 views

غزل · Ghazal

آپ کرشمہ ساز ہوئے ہیں ہوش میں ہے دیوانہ بھی حسن ادا ہے نام اسی کا حیراں ہے پروانہ بھی وقت نے ایسی کروٹ بدلی پھول کھلے بستی اجڑی وحشت کا وہ زور بڑھا آباد ہوا ویرانہ بھی رات کی محفل آرائی کا پچھلے پہر احوال نہ پوچھ شمع کی لو بھی سرد پڑی تھی راکھ ہوا پروانہ بھی تنہائی سے گھبرا کر ہم کیا کیا شکوے کرتے تھے لیکن جب سے آپ ملے ہیں دوست ہوا بیگانہ بھی دم کے دم میں دنیا بدلی بھیڑ چھٹی کہرام اٹھا چلتے چلتے سانس رکی اور ختم ہوا افسانہ بھی میں بھی سجدہ کر لوں نامیؔ لیکن دل کو دھڑکن ہے کیا یہ وہی کعبہ تو نہیں جو کل تک تھا بت خانہ بھی

aap karishma-saaz hue hain hosh mein hai divaana bhi

41 views

Similar Poets