farhaad ke naale se aziyyat mein hai shirin
ab kaun kare koh-kani yaar musalsal

Abrar Ibhaam
Abrar Ibhaam
Abrar Ibhaam
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
بس تو ہی تو دکھائی دیا کل جہان میں لیکن تری کمی ہے مرے خاندان میں ناداں نے رکھ لیا ہے عدو کو امان میں کیا خوب حوصلہ ہے تن ناتوان میں ہم ہیں زمین زادے مبارک زمیں ہمیں لیکن ہماری فکر اڑے آسمان میں تصویر ایک جس سے تھا دیوار کا جمال اب وہ پڑی ہوئی ہے کہیں کوڑا دان میں دو چار لفظ سادہ بھی ہونٹوں پہ لائیے ابہامؔ تو نہ ڈالیے اپنے بیان میں
bas tu hi tu dikhaai diyaa kul jahaan mein
41 views
دکھوں نے کر دیا میرا وجود پتھر کا کہ اضطراب نکلتا نہیں ہے اندر کا فراق رت نے کیا کام نوک نشتر کا مریض عشق پہ اترا عذاب بستر کا خبر نہیں کہ مرا قافلہ کہاں لوٹے کہ اعتماد نہیں ہے کسی کو رہبر کا وہ لفظ دور مری خامشی نہ جان سکے گلہ کروں میں مقدر کا یا کہ دلبر کا عداوتیں میں کروں گا عداوتیں تجھ سے کہ آدمی نہیں ہے تو مرے برابر کا
dukhon ne kar diyaa meraa vujud patthar kaa
41 views
سفر حیات کا جو اختتام تک پہنچا پران دان دئے تو میں رام تک پہنچا ہر اک مقام کو مانا سلام کرتا گیا اسی لیے تو یہ خاکی مقام تک پہنچا ترے قریب ہوا جو بھی کام کا نہ رہا ہوا ہے دور جو تجھ سے وہ کام تک پہنچا ہے جس کے بخت میں حکمت بھی معرفت بھی یہاں وہی تو وقت کے عالی امام تک پہنچا عدو کو سامنے پا کر بھی دیکھتا ہی رہا اگرچہ ہاتھ عدو کا نیام تک پہنچا
safar hayaat kaa jo ikhtitaam tak pahunchaa
41 views





