SHAWORDS
Abul Kalam Azad

Abul Kalam Azad

Abul Kalam Azad

Abul Kalam Azad

poet
2Shayari
3Ghazal
3Quotes

Popular Shayari & Quotes

5 total
Quote
"I am a Musalman and proud of the fact. Islam’s splendid traditions of thirteen hundred years are my inheritance. I am unwilling to lose even the smallest part of this inheritance. The teaching and history of Islam, its arts and letters and civilization are my wealth and my fortune. It is my duty to protect them. […] I am proud of being an Indian. I am part of the indivisible unity that is Indian nationality. I am indispensable to this noble edifice. Without me this splendid structure of India is incomplete. I am an essential element which has gone to build India. I can never surrender this claim. […] Whether we like it or not, we have now become an Indian nation, united and indivisible. No fantasy or artificial scheming to separate and divide can break this unity. We must accept the logic of fact and history, and engage ourselves in the fashioning of our future destiny."
Abul Kalam AzadAbul Kalam Azad

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

جوش وحشت میں مسلم ہو گیا اسلام عشق کوچہ گردی سے مری پورا ہوا احرام عشق میرے مرنے سے کھلا حال محبت خلق پر سنگ مرقد بن گیا آئینہ انجام عشق یہ صلہ پایا وفا کا حسن کی سرکار سے چہرۂ عاشق کی زردی ہے زر انعام عشق پہلے تھا رخ کا تصور اب ہے گیسو کا خیال وو تھی صبح عشق گویا اور یہ ہے شام عشق آستان یار پر ہر وقت سجدہ کیجیے ہے یہی بس دین عشق ایمان عشق اسلام عشق ہوں اسیر زلف ظاہر ہے خط تقدیر سے دائرے حرفوں کے مل کر بن گئے ہیں دام عشق عرش اعظم سے بھی اونچی ہو گئی میری فغاں آج تک پایا نہ اے آزادؔ اوج بام عشق

josh-e-vahshat mein musallam ho gayaa islaam-e-ishq

41 views

غزل · Ghazal

کیوں اسیر گیسوئے خم دار قاتل ہو گیا ہائے کیا بیٹھے بٹھائے تجھ کو اے دل ہو گیا کوئی نالاں کوئی گریاں کوئی بسمل ہو گیا اس کے اٹھتے ہی دگر گوں رنگ محفل ہو گیا انتظار اس گل کا اس درجہ کیا گل زار میں نور آخر دیدۂ نرگس کا زائل ہو گیا اس نے تلواریں لگائیں ایسے کچھ انداز سے دل کا ہر ارماں فداے دست قاتل ہو گیا قیس مجنوں کا تصور بڑھ گیا جب نجد میں ہر بگولہ دشت کا لیلیٰ محمل ہو گیا یہ بھی قیدی ہو گیا آخر کمند زلف کا لے اسیروں میں ترے آزادؔ شامل ہو گیا

kyuun asir-e-gesu-e-kham-daar-e-qaatil ho gayaa

41 views

غزل · Ghazal

ان شوخ حسینوں کی ادا اور ہی کچھ ہے اور ان کی اداؤں میں مزا اور ہی کچھ ہے یہ دل ہے مگر دل میں بسا اور ہی کچھ ہے دل آئینہ ہے جلوہ نما اور ہی کچھ ہے ہم آپ کی محفل میں نہ آنے کو نہ آتے کچھ اور ہی سمجھے تھے ہوا اور ہی کچھ ہے بے خود بھی ہیں ہوشیار بھی ہیں دیکھنے والے ان مست نگاہوں کی ادا اور ہی کچھ ہے آزادؔ ہوں اور گیسوئے پیچاں میں گرفتار کہہ دو مجھے کیا تم نے سنا اور ہی کچھ ہے

in shokh hasinon ki adaa aur hi kuchh hai

41 views

Similar Poets