SHAWORDS
Adil Hayat

Adil Hayat

Adil Hayat

Adil Hayat

poet
1Shayari
18Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

See all 18
غزل · Ghazal

رات اپنی تھی خواب اپنا تھا ساتھ میرے نصاب اپنا تھا پاس اپنے تھی بادشاہی بھی ہر جگہ ماہتاب اپنا تھا روشنی بھی خلاف ہے اب تو ہاں کبھی ماہتاب اپنا تھا سارے منظر ہی ہو گئے غائب آنکھ اپنی سراب اپنا تھا ساری خوشیاں تھیں آپ کی جانب غم مگر بے حساب اپنا تھا بن کے آنکھوں میں عکس جاگا ہے جو کبھی ہم رکاب اپنا تھا

raat apni thi khvaab apnaa thaa

41 views

غزل · Ghazal

وادی میں حسن کی ہے گھٹاؤں کی بازگشت کانوں کو چومتی ہے صداؤں کی بازگشت اب کے ہمارے شہر کا عالم عجیب ہے ہر لمحہ رینگتی ہے بلاؤں کی بازگشت صحن چمن میں گاتی ہے اس طرح عندلیب جیسے مچل رہی ہو خزاؤں کی بازگشت آتی ہے یاد مجھ کو ہزاروں کہانیاں کرتی ہے شور جب بھی ہواؤں کی بازگشت عادل حیاتؔ تیرا ہے اسلوب منفرد کانوں میں کہہ رہی ہے صداؤں کی بازگشت

vaadi mein husn ki hai ghaTaaon ki baazgasht

41 views

غزل · Ghazal

آستینوں میں کوئی خنجر نہیں امن کا پھر بھی یہاں منظر نہیں اپنے ورثے کی صداقت چاہئے خون میں ڈوبا ہوا منظر نہیں زندگی میں نے گزاری ہے جہاں بھید اب جا کر کھلا وہ گھر نہیں دشمن جاں ہے تو بس میری انا دشمنان وقت کا لشکر نہیں گر یقیں کی مشعلیں ہاتھوں میں ہوں رات کی تاریکیوں سے ڈر نہیں دوستی میں ہجر تو منظور ہے دوستی کے نام پر خنجر نہیں لوگ گونگے ہو گئے عادل حیاتؔ روح جیسے جسم کے اندر نہیں

aastinon mein koi khanjar nahin

41 views

غزل · Ghazal

زمیں پر حشر کچھ ایسا بپا ہے ہر انساں اپنے اندر چھپ گیا ہے فضاؤں میں ہر اک سو روشنی ہے نہ جانے آج کس کا گھر جلا ہے اسے کوشش میں پڑھنے کی لگا ہوں ورق جو میرے دل نے لکھ دیا ہے نظر آتی نہیں ہے شکل کوئی بس اک سایا خلا میں چل رہا ہے دئے ہیں اپنے پن نے زخم اتنے کوئی ہنس کر ملے دل کانپتا ہے وہی اک یاد جو دل میں بسی تھی وہی تو اب مرے دل کی دوا ہے خلش تڑپا رہی تھی کب سے عادلؔ نشان‌ زخم اب جا کر ملا ہے

zamin par hashr kuchh aisaa bapaa hai

41 views

غزل · Ghazal

کوئی تو آ کے مرے در کو کھٹکھٹائے بھی اندھیری رات میں جگنو سا جگمگائے بھی گماں کے پنجرے میں کب سے کوئی پرندہ ہے کبھی تو کھولے پروں کو کہ پھڑپھڑائے بھی انا کی دھوپ میں گم صم کھڑا ہے کون یہاں میں چھاؤں ہوں مجھے دیکھے وہ مسکرائے بھی وہ میری سانس کا جیسے اٹوٹ حصہ ہے اگر ہے اس کو بھی احساس تو جتائے بھی دھواں دھواں سا جو منظر دکھائی دیتا ہے کبھی تو دل میں وہ چہرہ سا جھلملائے بھی میں آئنہ تو نہیں ہوں قبول ہے لیکن کمی ہے کیا مرے اندر کوئی بتائے بھی تمام عمر ہی ہنستا رہا ہوں میں عادلؔ کبھی تو نم ہوں یہ آنکھیں کوئی رلائے بھی

koi to aa ke mire dar ko khaTkhaTaae bhi

41 views

غزل · Ghazal

ہر اک جواب کی تہہ میں سوال آئے گا گئے یگوں کے بتوں کا زوال آئے گا ہنر کا عکس بھی ہو آئنہ بھی بن جاؤ پھر اس کے بعد ہی رنگ کمال آئے گا حریف جاں ہے اگر وہ تو پھر کہو اس سے گئی جو جان تو دل کا سوال آئے گا یقین ہے کہ ملے گا عروج ہم کو بھی یقین ہے کہ ترا بھی زوال آئے گا ابھی امید کو مایوسیوں کا رنگ نہ دے ٹھہر ٹھہر ابھی اس کا خیال آئے گا اسی کی شہہ پہ بجھے گا چراغ دل عادلؔ نہاں خلوص میں جو اشتعال آئے گا

har ik javaab ki tah mein savaal aaegaa

41 views

Similar Poets