ik nai manzil ki dhun mein dafatan sarkaa liyaa
us ne apnaa paanv mere paanv par rakkhaa huaa

Ahmad Husain Mujahid
Ahmad Husain Mujahid
Ahmad Husain Mujahid
Popular Shayari
2 totalagar hon goyaa to phir be-takaan bolte hain
magar ye log lahu ki zabaan bolte hain
Ghazalغزل
ہوں کہ جب تک ہے کسی نے معتبر رکھا ہوا ورنہ وہ ہے باندھ کر رخت سفر رکھا ہوا مجھ کو میرے سب شہیدوں کے تقدس کی قسم ایک طعنہ ہے مجھے شانوں پہ سر رکھا ہوا میرے بوجھل پاؤں گھنگھرو باندھ کر ہلکے ہوئے سوچنے سے کیا نکلتا دل میں ڈر رکھا ہوا اک نئی منزل کی دھن میں دفعتاً سرکا لیا اس نے اپنا پاؤں میرے پاؤں پر رکھا ہوا تو ہی دنیا کو سمجھ پروردۂ دنیا ہے تو میں یونہی اچھا ہوں سب سے بے خبر رکھا ہوا
huun ki jab tak hai kisi ne mo'tabar rakkhaa huaa
40 views
اگر ہوں گویا تو پھر بے تکان بولتے ہیں مگر یہ لوگ لہو کی زبان بولتے ہیں زمیں جو پاؤں کے نیچے ہے اس کا مالک ہوں پہ میرے نام پہ کتنے لگان بولتے ہیں چھپا نہ قتل مرا احتیاط کے با وصف جو اس نے چھوڑے نہیں وہ نشان بولتے ہیں زمیں پہ جب کوئی مظلوم آہ بھرتا ہے ستارے ٹوٹتے ہیں آسمان بولتے ہیں چھپائے چھپتے نہیں حادثے جو گزرے ہوں مکین چپ ہوں تو احمدؔ مکان بولتے ہیں
agar hon goyaa to phir be-takaan bolte hain
40 views





