SHAWORDS
Ahmad Waqas

Ahmad Waqas

Ahmad Waqas

Ahmad Waqas

poet
9Ghazal

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

main ruuTh gayaa huun vo manaane pe lagaa hai

میں روٹھ گیا ہوں وہ منانے پہ لگا ہے یہ تیر مرا ٹھیک نشانے پہ لگا ہے اک زخم جدائی ترے جانے پہ لگا تھا اک زخم جدائی ترے آنے پہ لگا ہے جو وقت گزرنا تھا تری یاد میں اپنا کیا دکھ ہے کہ وہ وقت زمانے پہ لگا ہے یہ کار زیاں ہے اسے اب کون بتائے جو خواب کو تعبیر بنانے پہ لگا ہے لگتا ہے کہ اب لوٹ کے آنا ہی پڑے گا کوئی مجھے آواز لگانے پہ لگا ہے

غزل · Ghazal

darun-e-zaat aziyyat thi aur tum nahin the

درون ذات اذیت تھی اور تم نہیں تھے مجھے تمہاری ضرورت تھی اور تم نہیں تھے میں خواب میں تمہیں یک لخت چھونے والا تھا پھر اس کے بعد حقیقت تھی اور تم نہیں تھے اسی لئے تو محبت کو فوقیت دی ہے کہ میرے ساتھ محبت تھی اور تم نہیں تھے میں چاہ کر بھی در آتا نہ تھا خیالوں میں مگر تمہیں یہ سہولت تھی اور تم نہیں تھے گزرنے والا نہیں تھا مگر گزار لیا وہ دن کہ جب ہمیں فرصت تھی اور تم نہیں تھے

غزل · Ghazal

vo khvaabon ke aazaar jhele magar baar-e-duniyaa na jhele

وہ خوابوں کے آزار جھیلے مگر بار دنیا نہ جھیلے جو دکھ میں نے جھیلے ہیں اللہ کرے میرا بیٹا نہ جھیلے دعا ہے کہ ہم روح مل جائے ہر ایک کو اپنا اپنا اگر جھیلنا بھی پڑے کوئی غم تو اکیلا نہ جھیلے تماشا بنانے سے پہلے تمہیں علم تھا دل کے بارے کہ تنہائی تو جھیل لے گا مگر یہ تماشا نہ جھیلے تم آؤ اگر دیکھنے کے لئے اپنے وحشی کی حالت تو پتھرائی آنکھوں سے بس دیکھنا یہ دلاسا نہ جھیلے کوئی آئنے کے چٹخنے پہ اس درجہ حیران کیوں ہو وہ جادوئی پرتو بھلا کس طرح کوئی آئینہ جھیلے

غزل · Ghazal

tund maujon kaa kinaara honaa

تند موجوں کا کنارہ ہونا کتنا مشکل ہے تمہارا ہونا تیری یادوں کا بھی آنا کم کم تنگ دستی میں گزارا ہونا رائیگانی میں جئے ہیں ہم لوگ جس طرح صبح کا تارا ہونا تیری محفل میں ہیں موجود مگر کون دیکھے گا ہمارا ہونا کاش ہوں حرف مکرر وہ لوگ کاش ممکن ہو دوبارہ ہونا

غزل · Ghazal

hui aabaad viraani hamaari

ہوئی آباد ویرانی ہماری کوئی سمجھے پریشانی ہماری ازل کو وقت ہی کتنا ہوا ہے چلی جائے گی حیرانی ہماری اسے ہم سے گریزاں ہی نہ کر دے یہ اس درجہ فراوانی ہماری تمہاری خوش لباسی کے مقابل جو آئے چاک دامانی ہماری غزل کو جینے والے جانتے ہیں بہت مشکل ہے آسانی ہماری

غزل · Ghazal

shikasta muzmahil rakkhaa huaa hai

شکستہ مضمحل رکھا ہوا ہے محبت نے خجل رکھا ہوا ہے تجھے تو مان رکھنا تھا ہمارا مگر تو نے بھی دل رکھا ہوا ہے اگر دائم نہیں ہوتا ہے کچھ بھی تو غم کیوں مستقل رکھا ہوا ہے کسی نے چاند رکھا ہے فلک پر ترے چہرے پہ تل رکھا ہوا ہے کرم اس کا کہ مجھ سے بد گماں کو یقیں سے متصل رکھا ہوا ہے

Similar Poets