"ham bhi kya rog ye gambhir liye baiThe hain 'mus.hafi' 'zauq' 'jigar' 'mir' liye baiThe hain"

Amit Jha Rahi
Amit Jha Rahi
Amit Jha Rahi
Sherشعر
Popular Sher & Shayari
2 totalham bhi kyaa rog ye gambhir liye baiThe hain
'mushafi' 'zauq' 'jigar' 'mir' liye baiThe hain
Ghazalغزل
bhari hai tair ke unchi uDaan paani mein
بھری ہے تیر کے اونچی اڑان پانی میں گو مچھلیوں کا ہو اک آسمان پانی میں اتر رہی ہے ترے تن سے جھیل میں بجلی نکل نہ جائے کہیں میری جان پانی میں تماشبین تھی جنتا تماشبین رہی نگر کے ڈوب گئے سب مکان پانی میں جمی ہوئی ہے یہ ندی پگھل بھی جانے دو اتر کے آؤ کبھی میری جان پانی میں میں جل پری ہوں ستاروں سے مجھ کو کیا مطلب مری زمین مرا آسمان پانی میں یقین جھوٹی گواہی کا کر لیا سب نے بلکتے رہ گئے خوں کے نشان پانی میں
in bayaabaanon mein bastaa thaa nagar pahle kabhi
ان بیابانوں میں بستا تھا نگر پہلے کبھی بے گھروں کا بھی ہوا کرتا تھا گھر پہلے کبھی خوب سے بھی خوب صورت پھول اس گلشن میں ہیں آپ سا دیکھا نہیں ہم نے مگر پہلے کبھی اس کی گودی میں کسی بچہ سا سر کو رکھ دیا ویسے تو جھکتا نہیں تھا اپنا سر پہلے کبھی اس کے پیراہن یقیناً کھونٹیوں پر ہیں ٹنگے یوں کہاں روشن ہوا تھا بام و در پہلے کبھی ہم کو بھی چسکا لگا تھا اک پری کے پیار کا ہم نے بھی غزلیں کہی تھیں حسن پر پہلے کبھی
bas ik savaal pe jiinaa muhaal hai meraa
بس اک سوال پہ جینا محال ہے میرا سوال کیوں نہ کروں یہ سوال ہے میرا کچھ اس لئے بھی ہر اک سے میری نہیں بنتی ضمیر زندہ ہے اور خون لال ہے میرا میں تجھ کو چھو کے بہت دور ہو گیا تجھ سے کہ یہ عروج سے کیسا زوال ہے میرا ملال یہ نہیں مجھ کو تو میری ہو نہ سکی میں تیرا ہو نہ سکا یہ ملال ہے میرا یہ رنگ روپ یہ یوون تمہارے ہیں لیکن یہ شوخیاں یہ ادائیں کمال ہے میرا





