SHAWORDS
Asghar Ali Tabassum

Asghar Ali Tabassum

Asghar Ali Tabassum

Asghar Ali Tabassum

poet
8Ghazal

Ghazalغزل

See all 8
غزل · Ghazal

mujh pe itnaa karam kare koi

مجھ پہ اتنا کرم کرے کوئی کچھ سکوں بھی بہم کرے کوئی اپنی آنکھوں کو نم کرے کوئی میرے مرنے کا غم کرے کوئی درد سینے کا کم کرے کوئی اپنی سانسوں سے دم کرے کوئی دل میں جلتی ہے آتش احساس سکھ کی شبنم بہم کرے کوئی

غزل · Ghazal

aarzuein sabhi shabaab ke saath

آرزوئیں سبھی شباب کے ساتھ ساری رونق دل خراب کے ساتھ کس کو ہے تاب حسن جاناں کی کون چلتا ہے آفتاب کے ساتھ اس کو امید سیم و زر ہے اور میں فقط شعروں کی کتاب کے ساتھ مجھ سے بچھڑو تو سوچنا یہ بھی خار بھی ہوتے ہیں گلاب کے ساتھ روح کے ساتھ زیست کا رشتہ جیسے طوفاں رہے حباب کے ساتھ کچھ نہ پوچھو شباب کا عالم مدتوں ہم چلے سراب کے ساتھ مجھ کو دل سے نہیں گلہ کوئی خوب گزری دل خراب کے ساتھ

غزل · Ghazal

maail-e-raqs-e-sharar baiThe hain

مائل رقص شرر بیٹھے ہیں کر کے طوفاں پہ نظر بیٹھے ہیں وہ جو با دیدۂ تر بیٹھے ہیں رنج و آلام سے ڈر بیٹھے ہیں اب تو جل جانا ہی ہوگا بہتر دوستی شمع سے کر بیٹھے ہیں درد کی رات کٹھن ہے لیکن لے کے امید سحر بیٹھے ہیں غم کے طوفاں کو صدف میں تن کر ہم بہ انداز گہر بیٹھے ہیں زندگی ڈھال بنے یا نہ بنے موت سے سینہ سپر بیٹھے ہیں

غزل · Ghazal

jurat hai to tufaan se guzar kyon nahin jaate

جرأت ہے تو طوفاں سے گزر کیوں نہیں جاتے زندہ نہیں احساس تو مر کیوں نہیں جاتے گیسو ترے لہرا کے بکھر کیوں نہیں جاتے دل میں ترے انداز اتر کیوں نہیں جاتے میں گوشۂ تنہائی میں سستا لوں ذرا سا کچھ دیر کو آلام ٹھہر کیوں نہیں جاتے سینے میں مچلتے ہوئے جذبات کے دھارے اشعار کے قالب میں اتر کیوں نہیں جاتے کس سوچ میں گم بیٹھے ہو راہوں میں تبسمؔ ویراں سہی اپنا تو ہے گھر کیوں نہیں جاتے

غزل · Ghazal

koi na samjhe chaah kaa matlab koi na jaane priit

کوئی نہ سمجھے چاہ کا مطلب کوئی نہ جانے پریت کون کسی کے درد کو جانے کون کسی کا میت کوئی نہیں ہے دل کا محرم کوئی نہیں غم خوار آج سنائیں کس کو اے دل درد بھرے یہ گیت آنکھ سے آنسو بہیں ہمارے دل میں آگ جلے اک انجان کو کر بیٹھے ہیں جس دن سے ہم میت میں ہوں بھولا بھٹکا راہی منزل میری دور جانے اس طوفانی کھیل میں ہار ملے یا جیت آگ محبت کی جس دل میں جل اٹھے اک بار ساری عمر تبسمؔ اس کی رو رو جائے بیت

غزل · Ghazal

dil mein hazaar hasratein pinhaan kiye hue

دل میں ہزار حسرتیں پنہاں کیے ہوئے جیتے ہیں تار تار گریباں کئے ہوئے اے رفعت حیات تری جستجو میں ہم پھرتے ہیں زخم زخم چراغاں کیے ہوئے اے دوست ہم نے درد کی راتیں گزار دیں پلکوں پہ آنسوؤں کا چراغاں کیے ہوئے ہم وہ ہیں رفعتوں کی تمنا میں عمر بھر رہتے ہیں حادثات کو مہماں کئے ہوئے کہہ دو کلی کلی سے کھلے اب چمن چمن ہم آ گئے ہیں عزم بہاراں کیے ہوئے

Similar Poets