SHAWORDS
A

Ataurrahman Qazi

Ataurrahman Qazi

Ataurrahman Qazi

poet
2Sher
2Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

tilsim-e-shab se bahut be-khabar chale aae

طلسم شب سے بہت بے خبر چلے آئے یہ کیا کہ شام ڈھلے یار گھر چلے آئے کشش کچھ ایسی تھی مٹی کی باس میں ہم لوگ قضا کا دام بچھا تھا مگر چلے آئے عجب ہے کیا جو ملے وہ ہمیں دوبارہ بھی ہم ایک خواب میں بار دگر چلے آئے خرام کرتی ہواؤں پہ تیرتے نشے چلا وہ شوخ جدھر کو ادھر چلے آئے کھلی جو آنکھ تو ویران تھا ہر اک منظر ڈھلی جو رات تو کیا کیا نہ ڈر چلے آئے وہ آہٹیں بھی کہیں کھو گئیں ہمیشہ میں ہماری سمت بھٹکتے کھنڈر چلے آئے ہم اہل شوق کو صحرا کی وسعتوں میں عطاؔ اسیر کرنے کو دیوار و در چلے آئے

غزل · Ghazal

kise dimaagh ki uljhe tilism-e-zaat ke saath

کسے دماغ کہ الجھے طلسم ذات کے ساتھ الجھ رہا ہوں ابھی تیری کائنات کے ساتھ میں دید بان ازل سے جدھر بھی دیکھتا تھا شکستہ جام پڑا ہے عجائبات کے ساتھ نکل گیا تھا میں اک روز خاک داں کی طرف گزر رہی ہے شب و روز حادثات کے ساتھ میں ڈوب ڈوب گیا بے نشاں بھنور میں کہیں خلا میں رقص کناں گھومتی پرات کے ساتھ محیط آب میں ہر سانس ڈولتی نیا غم وجود جڑا ہے غم حیات کے ساتھ وہی حرم ہے وہی بت وہی پجاری ہیں وہی دلوں کا تعلق ہے سومنات کے ساتھ بکھر بکھر گیا اک موج رائیگاں کی طرح کسی کی جیت کا نشہ کسی کی مات کے ساتھ خزاں کی شال میں لپٹے شجر پہ پروانے نمو کے گیت لکھے رنگ ممکنات کے ساتھ قدم قدم پہ الجھنا وہ بے سبب دل کا ہے اب تو روز کا معمول پانچ سات کے ساتھ ہزار تلخ سہی پھر بھی خوش نوا ہے بہت کسی چراغ کا لہجہ سیاہ رات کے ساتھ سنا ہے موسم بے رنگیٔ زماں یکسر بدل گیا ہے تری چشم التفات کے ساتھ میں اب بھی ماضی کی گلیوں میں جا نکلتا ہوں پڑی ہے ٹاٹ پہ تختی قلم دوات کے ساتھ بہت دنوں وہ رہا ہے اسی کھنڈر میں مقیم سو رکھ دیا ہے یہ دل بھی نوادرات کے ساتھ یہ بستیوں پہ عجب وحشتوں کا موسم ہے نمو پزیر ہوا ہے تغیرات کے ساتھ میں کنج ذات سے نکلا تو یوں ہوا کہ عطاؔ کچھ اور پھیل گیا غم بھی شش جہات کے ساتھ

Similar Poets