SHAWORDS
Ayyub Akhtar

Ayyub Akhtar

Ayyub Akhtar

Ayyub Akhtar

poet
9Ghazal

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

اپنی ذات میں دریا ہے وہ گرچہ پیاس کا صحرا ہے وہ اب تو نام وفا کا سن کر آہیں بھرنے لگتا ہے وہ سمجھ میں کیسے آ سکتا ہے ساگر سے بھی گہرا ہے وہ اب یاروں کی محفل میں بھی گم صم بیٹھا رہتا ہے وہ اخترؔ اپنے خال و خد سے اب بھی پہلے جیسا ہے وہ

apni zaat mein dariyaa hai vo

غزل · Ghazal

سر پہ جو سائباں میسر ہے سب کو یہ بھی کہاں میسر ہے کیسے کہہ دوں کہ چھت نہیں سر پر مجھ کو جب آسماں میسر ہے سر پہ سایہ ہے جن کے ماؤں کا ان کو جائے اماں میسر ہے آؤ چلتے ہیں اپنے گاؤں میں اب سبھی کچھ وہاں میسر ہے مل رہی ہے غریب کو روٹی اور کپڑا مکاں میسر ہے بے گھروں کا وہ درد کیا جانے جس کو اک آشیاں میسر ہے ناز ہم کو بجا وطن پر ہے ہم کو سب کچھ یہاں میسر ہے اور کیا چاہیے ہمیں اخترؔ محفل دوستاں میسر ہے

sar pe jo saaebaan mayassar hai

غزل · Ghazal

اک عجب سا سرور ہوتا ہے عشق کا جب ظہور ہوتا ہے صاف دل کے جو لوگ ہوتے ہیں ان کے چہروں پہ نور ہوتا ہے یہ تو فطرت ہے حسن والوں کی دل دکھانا ضرور ہوتا ہے ایسے تیراک ڈوب جاتے ہیں جن کو خود پر غرور ہوتا ہے دل کی تسکیں کی بات مت کیجے دل بہت ناصبور ہوتا ہے کام یوںہی نہیں بگڑ جاتے نیتوں میں فتور ہوتا ہے

ik 'ajab saa surur hotaa hai

غزل · Ghazal

ہم سے روٹھا ہوا ہے مدت کا وہ جو بچھڑا ہوا ہے مدت کا یاد جان بہار کا دامن دل نے تھاما ہوا ہے مدت کا اب تو پہچان بھی نہ پائیں گے ان کو دیکھا ہوا ہے مدت کا مہر و الفت کا دل کے صحرا پر ابر برسا ہوا ہے مدت کا دل سرائے میں کارواں غم کا آ کے ٹھہرا ہوا ہے مدت کا اپنی قسمت کا مسئلہ اخترؔ یوںہی الجھا ہوا ہے مدت کا

ham se ruThaa huaa hai muddat kaa

غزل · Ghazal

آپ کا انتظار اچھا لگا دل کو یہ اعتبار اچھا لگا آپ کو دیکھ کر کہا دل نے حسن کا شاہکار اچھا لگا آپ آئے مزاج پرسی کو آج اپنا بخار اچھا لگا تجھ کو دیکھا تو دل میں پھول کھلے اے غرور بہار اچھا لگا تو نے جو میری دل نوازی کی اے مرے غم گسار اچھا لگا

aap kaa intizaar achchhaa lagaa

غزل · Ghazal

محبت سے تو نے بلایا میں آیا فقط ایک لمحہ لگایا میں آیا تمھارے لیے شعر تازہ کہا اور اسے زیر لب گنگنایا میں آیا تری دید کی دل میں جاگی تمنا مسرت سے رخ تمتمایا میں آیا محبت بھرا خط ملا تھا تمہارا اسے جب پڑھا مسکرایا میں آیا بدلتی ہوئی رت کی رنگیں ادا سے نیا ولولہ ایک پایا میں آیا بہاروں نے چپکے سے کانوں میں آ کر محبت کا نغمہ سنایا میں آیا مری بے قراری کا عالم عجب تھا نہیں چین بن تیرے پایا میں آیا

mohabbat se tu ne bulaayaa main aayaa

Similar Poets