SHAWORDS
A

Azhar Lakhnawi

Azhar Lakhnawi

Azhar Lakhnawi

poet
2Sher
2Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

jalve havaa ke dosh ye koi ghaTaa ke dekh

جلوے ہوا کے دوش یہ کوئی گھٹا کے دیکھ میخانے اڑتے پھرتے ہیں منظر فضا کے دیکھ کیوں شان حسن آئنہ خانے میں جا کے دیکھ اظہرؔ کو اپنے حسن کا مظہر بنا کے دیکھ محصور ہو گئی ہے تجلی نگاہ میں اب تو مری نگاہ سے دامن بچا کے دیکھ کیا جانے کس مقام یہ قسمت چمک اٹھے مایوس کیوں ہے دست طلب تو بڑھا کے دیکھ ذروں سے پھوٹ نکلے گی الفت کی روشنی یارو نہ ہو تو خاک میں دل کو ملا کے دیکھ صد رشک زندگی ہے حوادث کا آئنہ اظہرؔ اس آئنے میں ذرا مسکرا کے دیکھ

غزل · Ghazal

ye mohabbat kaa fasaana bhi badal jaaegaa

یہ محبت کا فسانہ بھی بدل جائے گا وقت کے ساتھ زمانہ بھی بدل جائے گا آج کل میں کوئی طوفان ہے اٹھنے والا ہم غریبوں کا ٹھکانہ بھی بدل جائے گا مجھ سے للہ نہ سرکار چھڑائیں دامن آپ بدلے تو زمانہ بھی بدل جائے گا پھر بہار آئی ہے گلشن کا نظارہ کر لو ورنہ یہ وقت سہانہ بھی بدل جائے گا مفلسی مسند زردار پہ قابض ہوگی محل بدلے گا زمانہ بھی بدل جائے گا کس کو معلوم تھا انجام یہ ہوگا اظہرؔ گھر بدلتے ہی گھرانا بھی بدل جائے گا

غزل · Ghazal

dekhiye chaltaa hai paimaana kidhar se pahle

دیکھیے چلتا ہے پیمانہ کدھر سے پہلے بزم میں شور ہے ہر سمت ادھر سے پہلے غم کی تاریک گھٹاؤں سے پریشان نہ ہو تیرگی ہوتی ہے آثار سحر سے پہلے آپ جس راہ گزر سے ہیں گزرنے والے ہم گزر آئے ہیں اس راہ گزر سے پہلے مجھ سے دیکھے نہیں جاتے ہیں کسی کے آنسو پونچھ لو اشک ذرا دیدۂ تر سے پہلے حسن والے تو بہت پھرتے ہیں ہر سو لیکن تم سا کوئی نہیں گزرا ہے نظر سے پہلے ایک منزل ہے مگر راہ کئی ہیں اظہرؔ سوچنا یہ ہے کہ جاؤ گے کدھر سے پہلے

Similar Poets