SHAWORDS
B

Bulbul Kashmiri

Bulbul Kashmiri

Bulbul Kashmiri

poet
10Ghazal

Ghazalغزل

See all 10
غزل · Ghazal

hotaa rahaa firaaq mein laaghar tamaam raat

ہوتا رہا فراق میں لاغر تمام رات ہاتھوں سے اٹھ سکا بھی نہ ساغر تمام رات بدلیں شب فراق میں کچھ اتنی کروٹیں آئے ہیں یاد دیس کے مچھر تمام رات بڑھنے دو سوز عشق میں یہ دل کی دھڑکنیں جلتے رہیں یہ آگ کے ہیٹر تمام رات وہ باندھتے رہے میں اسے کھولتا رہا بچھ ہی سکا نہ ڈھنگ سے بستر تمام رات کشمیر کے حوالے سے خواب و خیال میں اگتے رہے ہیں سرو و صنوبر تمام رات بلبلؔ کسی حسین پہ یوں دل مچل گیا ناچا ہو جیسے صحن میں بندر تمام رات

غزل · Ghazal

kuchh baraae saaqi-e-gulfaam pi letaa huun main

کچھ برائے ساقیٔ گلفام پی لیتا ہوں میں کچھ بہ اصرار لب مادام پی لیتا ہوں میں کچھ بنام غالبؔ و جوشؔ و جگرؔ فیضؔ و عدمؔ کچھ بیاد حافظ و خیام پی لیتا ہوں میں از سر نو سر پہ بالوں کو اگانے کے لیے حسب نسخہ روغن بادام پی لیتا ہوں میں میکدے میں جب بھی پیتا ہوں کبھی زاہد کے ساتھ بل ادا کرتا ہے وہ بے دام پی لیتا ہوں میں وادئ کشمیر کی رنگینیوں کی یاد میں چائے کے ابلے گلابی جام پی لیتا ہوں میں جب کبھی بلبل مجھے ہوتا ہے نزلہ اور زکام بس ذرا دو گھونٹ وقت شام پی لیتا ہوں میں

غزل · Ghazal

jo is zulf-e-pechaan ko ham dekhte hain

جو اس زلف پیچاں کو ہم دیکھتے ہیں دھواں سا یہ ہر پیچ و خم دیکھتے ہیں نظر ان کی کمزور اتنی ہوئی ہے کہ عینک سے بھی اب وہ کم دیکھتے ہیں سنپولوں کو رکھتے تھے جن میں چھپا کر اب ان آستینوں میں بم دیکھتے ہیں ترے میکدے کے بلانوش مے کش نہ جن دیکھتے ہیں نہ رم دیکھتے ہیں وہ گزرے ہیں موٹر سے پکی سڑک پر عبث لوگ نقش قدم دیکھتے ہیں بہت دن رہے آپ پنڈی میں بلبلؔ چلو اب چلیں تورخم دیکھتے ہیں

غزل · Ghazal

sarkaar mere ishq kaa meaar dekhnaa

سرکار میرے عشق کا معیار دیکھنا لایا ہوں آپ کے لیے میں کار دیکھنا میں چھینک چھینک کر ہوا بیمار دیکھنا نسوار وعظ دیتے ہو مقدار دیکھنا لاکھوں ہوئے ہیں شہر میں بیکار دیکھنا باور نہ ہو تو آج کا اخبار دیکھنا ارزاں لگے نہ دل مرا تو اے مرے عزیز سو بار جا کے عشق کا بازار دیکھنا کہتا ہے کون شیخ جی مغرب پسند ہیں پتلون چست کے تلے شلوار دیکھنا بلبلؔ کو چونچ مارنے آؤ تو سوچ کر تلوار سی ہے اس کی بھی منقار دیکھنا

غزل · Ghazal

maikhaane ke dar par jo laTkaa nazar aataa hai

میخانے کے در پر جو لٹکا نظر آتا ہے یہ شیخ حرم ہی کا کرتا نظر آتا ہے پاؤڈر ہے کہ چہرے پر آٹا نظر آتا ہے محبوب خود آرا تو بنیا نظر آتا ہے لڑکا نظر آتی ہے لڑکی نظر آتا ہے مغرب کا جو سیدھا ہے الٹا نظر آتا ہے ململ کا عمامہ تو لندن میں نہیں ملتا اے شیخ ترے سر پر ڈھاکہ نظر آتا ہے غائب ہیں نمازی بھی غائب ہے وہ ملا بھی مسجد میں مصلے پر لوٹا نظر آتا ہے عاشق کے جنازے پر دنیا ہی چلی آئی کالا نظر آتا ہے گورا نظر آتا ہے واعظ نے کٹا ڈالی میخانے میں پھر بولے کیا چور کی داڑھی میں تنکا نظر آتا ہے

غزل · Ghazal

mashriqi duniyaa mein biivi hai agar naukar kaa naam

مشرقی دنیا میں بیوی ہے اگر نوکر کا نام مغربی دنیا میں شوفر جانیے شوہر کا نام رسم شادی گھٹ رہی ہے بڑھ رہی ہے دوستی ماں بتا سکتی نہیں بچوں کو اب فادر کا نام شادیاں دشوار تر کرنے لگی رسم جہیز لب پہ آسانی سے آتا ہی نہیں دختر کا نام کشت و خوں میں کٹ رہے ہیں اس طرح لوگوں کے سر آدمی ہے آج کل مولی کا یا گاجر کا نام گاؤں کے کتنے مناظر رنگ برسانے لگے دفعتاً یاد آ گیا چھوڑے ہوئے آجر کا نام کلس کا دلر کا داچھیگام کا ماڈر کا نام مدمتی کا تراگہ بل کا اور شیراسر کا نام

Similar Poets