SHAWORDS
D

Daem Gawwasi

Daem Gawwasi

Daem Gawwasi

poet
2Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

باب رحمت پہ دعا گریہ کناں ہو جیسے گمشدہ بیٹے کی مضطر کوئی ماں ہو جیسے اس کی ممتاز کی روداد محبت لکھ دوں ایسے کہتا ہے کوئی شاہ جہاں ہو جیسے گفتگو میں وہ حلاوت وہ عمل میں اخلاص اس کی ہستی پہ فرشتے کا گماں ہو جیسے اس کی دزدیدہ نگاہی کے ہیں سب ہی گھائل کوئی صیاد لئے تیر و کماں ہو جیسے مجھ کو اردوئے معلیٰ نہیں آتی اب تک تجھ کو یہ زعم ترے گھر کی زباں ہو جیسے ہم کو رکھتی ہے نشانے پہ سیاست ان کی گھر جلانے پہ بضد برق تپاں ہو جیسے اس کے آتے ہی صنم خانوں کے بت بول اٹھے مشرقوں میں کوئی اعجاز بیاں ہو جیسے یوں تری زلف کی خوشبو ہے سر شام اڑی کشتیٔ فکر یم فن میں رواں ہو جیسے تیرے اشعار اتر آتے ہیں دائمؔ دل میں حق پرستوں کے لئے صوت اذاں ہو جیسے

baab-e-rahmat pe duaa girya-kunaan ho jaise

غزل · Ghazal

چہرے پہ نور صبح سیہ گیسوؤں میں رات اتری تھی اک پری لئے اپنے پروں میں رات دن تو شکم کی آگ بجھانے میں جائے ہے شکر خدا کہ کٹتی ہے دانشوروں میں رات تھی وجہ خواب کل یہی تسکین قلب بھی ہم کو تو اب ڈرانے لگی زلزلوں میں رات ہر صاحب کمال ہے فن کے عروج پر قبلہ نما رہی ہے سبھی حادثوں میں رات آنکھوں میں ان کا حسن تھا سوتا میں کس طرح آئی تھی گرچہ گھر مرے کتنے دنوں میں رات آوارگی کی چھاپ وہ آئی تھی چھوڑنے شرمندہ ہو کے لوٹ گئی دل جلوں میں رات کچھ دیر ہاؤ ہو کا تھا منظر شباب پر دن کی تھکی تھی سو ہی گئی مندروں میں رات ہم تھے کہ غرق جام رہے میکشوں کے بیچ ہم کو تلاش کرتی رہی عابدوں میں رات جگنو چمک رہے تھے اجالے میں عشق کے دائمؔ قیام کرتی کہاں بزدلوں میں رات

chehre pe nur-e-subh siyah gesuon mein raat

Similar Poets