SHAWORDS
Ezaz Ahmad Azar

Ezaz Ahmad Azar

Ezaz Ahmad Azar

Ezaz Ahmad Azar

poet
3Sher
3Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

in ujDi bastiyon kaa koi to nishaan rahe

ان اجڑی بستیوں کا کوئی تو نشاں رہے چولھے جلیں کہ گھر ہی جلیں پر دھواں رہے نیرو نے بنسری کی نئی تان چھیڑ دی اب روم کا نصیب فقط داستاں رہے پانی سمندروں کا نہ چھلنی سے ماپیے ایسا نہ ہو کہ سارا کیا رائیگاں رہے مجھ کو سپرد خاک کرو اس دعا کے ساتھ آنگن میں پھول کھلتے رہیں اور مکاں رہے کاٹی ہے عمر رات کی پہنائیوں کے ساتھ ہم شہر بے چراغ میں اے بے کساں رہے آذرؔ ہر ایک گام پہ کاٹا ہے سنگ جبر ہاتھوں میں تیشہ سامنے کوہ گراں رہے

غزل · Ghazal

darakht-e-jaan par azaab-rut thi na barg jaage na phuul aae

درخت جاں پر عذاب رت تھی نہ برگ جاگے نہ پھول آئے بہار وادی سے جتنے پنچھی ادھر کو آئے ملول آئے نشاط منزل نہیں تو ان کو کوئی سا اجر سفر ہی دے دو وہ رہ نورد رہ جنوں جو پہن کے راہوں کی دھول آئے وہ ساری خوشیاں جو اس نے چاہیں اٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں ہمارے حصے میں عذر آئے جواز آئے اصول آئے اب ایسے قصے سے فائدہ کیا کہ کون کتنا وفا نگر تھا جب اس کی محفل سے آ گئے اور ساری باتیں ہی بھول آئے وفا کی نگری لٹی تو اس کے اثاثوں کا بھی حساب ٹھہرا کسی کے حصے میں زخم آئے کسی کے حصے میں پھول آئے بنام فصل بہار آذرؔ وہ زرد پتے ہی معتبر تھے جو ہنس کے رزق خزاں ہوئے ہیں جو سبز شاخوں پہ جھول آئے

Similar Poets