haal yuun hasb-e-rivaayat puchhne se peshtar
dil ke TukDon ki khanak phiki hansi mein DhunDhiye

Harish Kumar
Harish Kumar
Harish Kumar
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
کوئی جب دل پہ چھا جائے سمجھ لینا محبت ہے حسیں منظر جو تڑپائے سمجھ لینا محبت ہے شجر مدہوش موسم میں گلے آپس میں مل جائیں تمہیں رشک ان پہ آ جائے سمجھ لینا محبت ہے امڑتی جب ندی کوئی دلوں کی پیاس بھڑکائے سمندر دل میں لہرائے سمجھ لینا محبت ہے گلوں پہ بیٹھا بھنورا دیکھ کمسن دیر تک سوچے خلا میں دیکھ مسکائے سمجھ لینا محبت ہے کسی تنہا شجر پر جب کوئی پھولوں بھری الھڑ لتا بل کھا کے چڑھ جائے سمجھ لینا محبت ہے کسی ہم راز سے سن کر کوئی ایک نام پیارا سا نظر چپ چاپ جھک جائے سمجھ لینا محبت ہے کبھی باد صبا کے مست جھونکے کی خوشامد پر کلی منہ پھیر شرمائے سمجھ لینا محبت ہے غزالہ کی طرح آنکھیں بنا کارن بھٹکتی ہوں جو دل بے وجہ گھبرائے سمجھ لینا محبت ہے تصور میں کھنک کر کان میں پائل کی اک کھن کھن دلوں میں درد بھر جائے سمجھ لینا محبت ہے ادھورے چاند کو بدلی شرارت سے کبھی چومے کوئی من ہی میں مسکائے سمجھ لینا محبت ہے کسی تتلی کو اڑتی دیکھ کر پھولوں سے جب اپنی نظر اشکوں سے بھر جائے سمجھ لینا محبت ہے
koi jab dil pe chhaa jaae samajh lenaa mohabbat hai
1 views
زہر دے کر مجھے سینے سے لگانے والے کتنے معصوم ہیں دل توڑ کے جانے والے لب پہ میرے جو تبسم کبھی دکھ جاتا ہے بات کیا کیا نہ بناتے ہیں زمانے والے ہر چمکتی ہوئی شے پہ نہ لٹانا جذبات پیار کرتے نہیں سب لوگ لبھانے والے جبکہ ہر چیز کی چوری کی سجا ہوتی ہے جان بن جاتے ہیں کیوں دل کو چرانے والے روٹھنا ہو جو کسی سے تو سمجھ لینا یہ بات اب کہاں ملتے ہیں منت سے منانے والے بارہا پوچھ کے احوال مرا جانے کیوں زخم کو چھیڑ ہی جاتے ہے زمانے والے جب بھی اک چوٹ نئی دل پہ لگاتا ہے کوئی یاد آتے ہیں مجھے درد پرانے والے
zahr de kar mujhe siine se lagaane vaale
1 views
اب جو بکھرے بھی تو چمکیں گے ستاروں کی طرح اک نمائش ہی سہی آئینہ پاروں کی طرح سرد جھونکے کی حماقت پہ وہ ڈالی کی لچک مجھ کو لگتی ترے معصوم اشاروں کی طرح یاد آتے ہیں جو برسات میں بھیگے لمحے زخم رہ رہ کے دمکتے ہیں شراروں کی طرح تیرے گیسو ترے ابرو تری پر شوخ نظر میری غزلوں میں چمکتے ہیں ستاروں کی طرح منتظر کوئی ملے مجھ کو بھی پیاسی دھرتی میں بھی دل کھول کے برسوں گا بہاروں کی طرح اس کی یادوں سے ہے روشن مرے دل کی بستی میرے محبوب کے پر نور دیاروں کی طرح زیست گزری ہے مری غم کے تھپیڑے سہ کر کسی ساگر کے سہن شیل کناروں کی طرح جب تصور میں ابھرتا ہے وہ خوشبو سا بدن دل ویران سنورتا ہے نظاروں کی طرح کبھی بھولے سے مرا درد بھرا دل نہ چھوا یوں دکھاوے کو تو ملتا ہے وہ پیاروں کی طرح یوں تو آتے ہیں مری سمت کئی غم کے بھنور پر دعائیں ہیں مرے گرد حصاروں کی طرح
ab jo bikhre bhi to chamkeinge sitaaron ki tarah
1 views
وہ اثر نظر میں دے اے خدا وہ محبتوں میں رسائی دے جو ہوا نہیں وہ دکھائی دے جو کہا نہیں وہ سنائی دے یہ ہیں موسموں کی شرارتیں یا مراسموں کی حرارتیں کہ ہر ایک منظر نور میں تری شکل مجھ کو دکھائی دے جسے تیرے در سے ہو واسطہ وہ تکے نہ پھر کوئی آستاں نہ کسی سے پھر وہ کہے ستم نہ کہیں پہ جا کے دہائی دے تری یاد ہے مری ہم سفر میں بھی مبتلا ہوں کچھ اس قدر کہ ہر ایک سنگ رہ گزر مری بے خودی کو بدھائی دے ترے عشق کا میں اسیر ہوں تری چاہتوں سے امیر ہوں مجھے یا تو اپنا بنا لے اب یا پھر اس جہاں سے رہائی دے ترے گنگنانے سے پیشتر نہ مری غزل کی تھی کچھ قدر مرا فن تجھے ہے قبول تو خدا مجھ کو نغمہ سرائی دے
vo asar nazar mein de ai khudaa vo mohabbaton mein rasaai de
1 views
خواہشوں کا خون آنکھوں کی نمی میں ڈھونڈیئے داستان غم ہماری خامشی میں ڈھونڈیئے حال یوں حسب روایت پوچھنے سے پیشتر دل کے ٹکڑوں کی کھنک پھیکی ہنسی میں ڈھونڈیئے مسکرانا تو نہیں آسان غم کو جھیل کر چاند کے دل کی جلن کو چاندنی میں ڈھونڈیئے دب گیا جب وہ مراسم خاک ہو کر خاک میں اس کی گرمی کو بھلا کیوں خاک ہی میں ڈھونڈیئے آپ کی ذرہ نوازی داد کا ہے شکریہ پر کبھی تو ہوک دل کی شاعری میں ڈھونڈیئے
khvaahishon kaa khuun aankhon ki nami mein DhunDhiye
1 views
گو اس کی تلخ مزاجی کا کچھ حساب نہیں وہ بد زباں ہے مگر آدمی خراب نہیں سلگتے ہونٹوں کی ادنیٰ سی اک گزارش پر ادا و ناز سے بولے نہیں جناب نہیں پکارتے جو مجھے پیار سے تو آ جاتے حیا کا آنکھ پہ پہرہ تھا کوئی حجاب نہیں میں انتخاب ترا کیا ہوا محبت میں زمانہ کہتا ہے میرا کوئی جواب نہیں ذرا نگاہ تو ڈالیں حضور ساغر پر کہ لوگ کہتے ہیں شربت ہے یہ شراب نہیں ترے ہی نام سے رسوا ہوں میں زمانے میں مگر یہ لگتا ہے اس سے بڑا خطاب نہیں رقم ہے یاد گزشتہ تو مختصر دل پر پڑھو تو لگتا ہے دل سے بڑی کتاب نہیں
go us ki talkh-mizaaji kaa kuchh hisaab nahin
1 views





