SHAWORDS
Iliyas Chishti

Iliyas Chishti

Iliyas Chishti

Iliyas Chishti

poet
11Ghazal

Ghazalغزل

See all 11
غزل · Ghazal

kal aaeinge vo ghar par

کل آئیں گے وہ گھر پر آنکھ ابھی سے ہے در پر جانے کب سے سویا ہے گھاس اگی ہے اجگر پر خود پر بھی ہنسنا سیکھو ہنسنے والو جوکر پر راز چھپائیں گے کیسے داغ پڑے ہیں چادر پر آنکھ تلاشی لیتی ہے اس کو شک ہے شوہر پر آقا کے دیوانوں کی جان فدا ہے حیدر پر کیسے محبت اگ پاتی بیج پڑے تھے پتھر پر بغض و نفرت کی الیاسؔ بیل چڑھی ہے امبر پر

غزل · Ghazal

villain ko film mein hero to maar detaa hai

ویلن کو فلم میں ہیرو تو مار دیتا ہے حقیقتوں میں ویلن سر اتار دیتا ہے ضرور کوئی مرا قرض اتار دیتا ہے اسی لئے وہ مجھے پھر ادھار دیتا ہے سبھی کو آنا ہے اک دن اسی ٹھکانے پر یہی خبر ہمیں ہر اک مزار دیتا ہے جہیز لاڈلی بیٹی کو دے نہیں پاتا مگر غریب اسے سنسکار دیتا ہے مجھے وہ ذہن سے کیسے اتار پائے گا جو تن سے میری نشانی اتار دیتا ہے چڑھا کے چاک پہ ہاتھوں کے کچھ اشاروں سے کمہار مٹی کی قسمت سنوار دیتا ہے صفت فقیر کے اندر یہ ہوتی ہے الیاسؔ ستم زمانے کے سہتا ہے پیار دیتا ہے

غزل · Ghazal

zehn-o-dil par yuun to ragDi hain baraabar eDiyaan

ذہن و دل پر یوں تو رگڑی ہیں برابر ایڑیاں شاعری کی کر نہ پائے پھر بھی ہم تر ایڑیاں حق بیانی اس قلم سے پھر تو ممکن ہی نہیں ہیں حکومت کی اگر رکھی قلم پر ایڑیاں اب اسے بھی خود نمائی کی ضرورت پڑ گئی وہ بھی اب چلنے لگا اپنی اٹھا کر ایڑیاں جن کے پیروں کو یہاں چپل کبھی ملتی نہیں ان سے پوچھو کیسے بن جاتی ہیں پتھر ایڑیاں کوئی کتنا بھی سنوارے ہو نہیں سکتیں کبھی تم سے اچھی تم سے بہتر تم سے سندر ایڑیاں ایک ہی در کا گدا ہوں میرا مالک ایک ہے میں نہ رگڑوں گا کبھی الیاسؔ در در ایڑیاں

غزل · Ghazal

adiib yuun to lagaate hain dhaar muddat se

ادیب یوں تو لگاتے ہیں دھار مدت سے مگر ملا نہ ادب کو قرار مدت سے دبے ہیں راکھ میں جو بھی شرار مدت سے انہیں ہواؤں کا ہے انتظار مدت سے اسے لبوں پہ اب آنے کی تم اجازت دو سلگ رہا ہے جو سینے میں پیار مدت سے اسی نے گاؤں کی ساری بلائیں روکی ہیں جو ٹوٹا پھوٹا پڑا ہے مزار مدت سے ہمارے گھر کے سبھی ناک کان خالی ہیں ہمارے گھر نہیں آیا سنار مدت سے تجھے میں دیکھوں کہ پوجوں کہ تجھ سے پیار کروں دل و دماغ میں ہے انتشار مدت سے بٹھا کے کار میں دلہن جو لے کے جاتے ہیں وہ ڈرائیور ہی بنے ہیں کہار مدت سے پیال تاپنے کا آتا ہے ہنر اس کو جو خوب کھا پی رہا ہے ادھار مدت سے

غزل · Ghazal

rab ne jab lamhe diye in'aam ke

رب نے جب لمحے دئے انعام کے جسم کو کپڑے ملے احرام کے میرے بالوں میں سفیدی آ گئی آ گئے ہیں دن مرے انجام کے وہ بھی ہیں باہر مری اوقات سے جو کھلونے ہیں بہت کم دام کے عشق مسلک ہے ہمارا آج بھی عشق والے ہیں ہمارے کام کے وہ قطب ہو یا قلندر یا ولی سب کے سب مینار ہیں اسلام کے میرے بچو میں رٹائر ہو گیا دن تمہارے آ گئے ہیں کام کے خوف طاری ہے مٹھائی والے پر تذکرے ہونے لگے ہیں آم کے جب مجھے پینا پلانا ہی نہیں پاس کیوں الیاسؔ بیٹھوں جام کے

غزل · Ghazal

'aks ko dhundhlaa dikhaataa ho agar achchhaa nahin

عکس کو دھندھلا دکھاتا ہو اگر اچھا نہیں چاہے سونے میں جڑا ہو وہ مرر اچھا نہیں چاٹ جاتا ہے بدن کو رنج دیمک کی طرح رنج و غم کچھ دن ہے بہتر عمر بھر اچھا نہیں جو مسافر کو سکوں دینے سے قاصر ہے شجر کتنے ہی پھل دے مگر ایسا شجر اچھا نہیں کاٹتا ہے منہ جو چونا ہو زیادہ پان میں یاد کرنا ہے کرو پر عمر بھر اچھا نہیں یوں تو سارے ہی کلر الیاسؔ اچھے ہیں مگر جس کلر کو وہ نہ پہنے وہ کلر اچھا نہیں

Similar Poets