SHAWORDS
I

Inam Durrani

Inam Durrani

Inam Durrani

poet
1Sher
1Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ukhDi na ek shaakh bhi nakhl-e-jadid ki

اکھڑی نہ ایک شاخ بھی نخل جدید کی ہر محتسب نے بیخ کنی تو شدید کی اب تو نگاہ شوق کا یہ حق بھی چھن گیا ٹی وی ہی اک جگہ تھی حسینوں کی دید کی گزری سوال وصل کے چکر میں ساری عمر فرصت نہ مل سکی اسے گفت و شنید کی بخشا ہے پیر جی نے عقیدت کا یہ صلہ لڑکی بھگا کے لے گئے اپنے مرید کی

غزل · Ghazal

DhunDaa teri zulf kaa saayaa bhuul hui sharminda huun

ڈھونڈا تیری زلف کا سایا بھول ہوئی شرمندہ ہوں پیاسا من تھا دھوکا کھایا بھول ہوئی شرمندہ ہوں شہر کی روشن راہوں میں بھی تیری بانہیں یاد آئیں خود کو تنہا تنہا پایا بھول ہوئی شرمندہ ہوں شہر وفا کے سارے رستے تیری جانب ہی نکلے یا پھر میں نے ہوش گنوایا بھول ہوئی شرمندہ ہوں کیسے کیسے مقناطیسی روپ سجے تھے رستے میں لوٹ کے تیرے پاس ہی آیا بھول ہوئی شرمندہ ہوں جیسے کوئی ضدی بچہ روکا جائے مگر نہ آئے تیرے در کو دیس بنایا بھول ہوئی شرمندہ ہوں اس دنیا میں اور بھی غم تھے میٹھے میٹھے درد بھرے غم تیرا ہی چاہا پایا بھول ہوئی شرمندہ ہوں بیگانوں نے پیار دیا تو ہم نے دامن کھینچ لیا اپنوں سے ہی ربط بڑھایا بھول ہوئی شرمندہ ہوں جس ماحول کے تپتے موسم دکھ ہی دیتے تھے انعامؔ اس پر بھی ساون برسایا بھول ہوئی شرمندہ ہوں

Similar Poets