SHAWORDS
I

Intikhab Syed

Intikhab Syed

Intikhab Syed

poet
2Sher
2Shayari
6Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

apne badan ko chhoD ke pachhtaaoge miyaan

اپنے بدن کو چھوڑ کے پچھتاؤ گے میاں باہر ہوا ہے تیز بکھر جاؤ گے میاں خود کو لپیٹے رہنا زمانہ خراب ہے ظاہر کیا تو لوٹ لئے جاؤ گے میاں جھوٹوں کی بارگاہ بڑی معتبر سہی لیکن پرائے شہر میں کھو جاؤ گے میاں پھسلا جو پیر سوچ کی اونچی چٹان سے گدلی فضا میں گھلتے چلے جاؤ گے میاں مجھ کو تو لا شعور کا عرفان ہو گیا اب سوچو مجھ سے بچ کے کہاں جاؤ گے میاں

غزل · Ghazal

raushni ki dhaar ne TukDe kiye hain

روشنی کی دھار نے ٹکڑے کیے ہیں ہم بڑی مشکل سے پہچانے گئے ہیں زندگی کے صاف ستھرے راستوں پر جانے کیا دیکھا کہ اندھے ہو گئے ہیں فاصلوں کو اس قدر پینا پڑا ہے جاگتے شہروں میں ننگے پھر رہے ہیں بارہا سوچا کہ خود کو دیکھ ڈالیں بارہا بس سوچ کر ہی ہنس پڑے ہیں اک نہ اک دن خود بکھر جائیں گے سیدؔ لوگ آخر کیوں پریشاں ہو رہے ہیں

غزل · Ghazal

har ek shakhs ke vijdaan se khitaab kare

ہر ایک شخص کے وجدان سے خطاب کرے نئے لباس کی خواہش نیا بدن ڈھونڈے سمندروں میں اترتے چلے گئے لیکن کثافتوں کے جراثیم ساتھ ساتھ رہے نہ جانے کون غم کائنات سے چھپ کر مرے وجود میں بیٹھا ہے کنڈلی مارے شعوری طور پر عرفان ذات کی خاطر کبھی جو سر کو اٹھایا تو ٹوٹ پھوٹ گئے تعلقات کی زنجیریں ٹوٹتی ہی نہیں ہمیں پکار رہے ہیں خلا کے باشندے

غزل · Ghazal

shor se bach kar sahmaa sahmaa baiThaa hai chup-chaap

شور سے بچ کر سہما سہما بیٹھا ہے چپ چاپ ہنگاموں کا بانی دیکھو کیسا ہے چپ چاپ اپنے من کے پاگل پن کو اور کہاں لے جائیں دور دور تک ریت کا صحرا لیٹا ہے چپ چاپ انگ انگ میں لمس کی خوشبو پینگیں لیتی ہے انگ انگ میں جیسے کوئی بیٹھا ہے چپ چاپ رشتوں کی دیواریں ڈھا کر میرے جیسا شخص دن کے زرد پہاڑ کے پیچھے اترا ہے چپ چاپ لوگ نہ جانے کیسی کیسی باتیں کرتے ہیں میرے پاس تو میرا سایا لیٹا ہے چپ چاپ

غزل · Ghazal

duur tak bas khuun ke Thahre hue dariyaa mile

دور تک بس خون کے ٹھہرے ہوئے دریا ملے مدتوں جاگی ہوئی آنکھوں کو دیکھا رو پڑے احتراماً زندگی کو منہ لگانا ہی پڑا ورنہ ہم اور زندگی کا زہر توبہ کیجیے اپنے کاندھوں پر لیے اپنی کئی شخصیتیں رات بھر آنکھوں کے جنگل میں بھٹکتے ہی رہے چیختے چلاتے اندیشوں کی آنکھیں سرخ ہیں جسم کی نا پختہ سڑکوں سے گزرنا چھوڑیئے خون کے دھبوں کی سچائی ڈراتی ہی رہی اپنے بارے میں کبھی سوچا تو گھبرانے لگے ٹوٹے پھوٹے کالے شبدوں کے بھرے بازار میں اس قدر خود کو گھمایا ہے کہ کالے پڑ گئے

غزل · Ghazal

andeshon kaa zahr piyaa hai

اندیشوں کا زہر پیا ہے مشکل سے جینا سیکھا ہے وقت نے ایسا غم بخشا ہے صحراؤں میں جی لگتا ہے دامن دامن خون کے دھبے آخر کس کا قتل ہوا ہے آج کلب کے دروازے پر چپراسی خاموش کھڑا ہے دیوانوں کی بات نہ مانو لیکن سن لینے میں کیا ہے اب تو خود اپنے چہرے پر غیروں کا دھوکا ہوتا ہے دھیرے دھیرے جیسے کوئی میرے وجود کو چاٹ رہا ہے

Similar Poets