SHAWORDS
I

Iqra Afiya

Iqra Afiya

Iqra Afiya

poet
10Ghazal

Ghazalغزل

See all 10
غزل · Ghazal

ہمارے ذہن پہ طاری ہے بے بسی اب تک کہ پوری ہو نہیں پائی تری کمی اب تک تمہارے بعد مرے زخم بھرنا دور کی بات تمہارے بعد اداسی نہیں گئی اب تک بہت پرانا تعلق یہ ان پرندوں سے مگر میں سمجھی نہیں ان کی دوستی اب تک کسی کے ساتھ نے جینے کا حوصلہ بخشا اسی لئے میں نہ کر پائی خودکشی اب تک تمہارے بعد کہیں اور دل لگانا تھا تمہارے بعد یہ مہلت نہیں ملی اب تک تمہارے بعد اجالے سے ہو گئی تھی چڑھ ہماری آنکھ کو روتی ہے روشنی اب تک ہم ایسے لوگ جو اندر سے مر چکے کب کے ہماری لاش ہی دھرتی پہ ہے دھری اب تک

hamaare zehn pe taari hai bebasi ab tak

1 views

غزل · Ghazal

دکھ جدائی کے خواب ہو جائیں درد سارے گلاب ہو جائیں آپ بیٹھیں جو میرے پہلو میں لوگ جل کر کباب ہو جائیں ایک پل کو جو دور تم جاؤ اشک میرے کتاب ہو جائیں میرے لب پر سوال آیا ہے تیری آنکھیں جواب ہو جائیں رابطے میں رہا کرو تم بھی نہ کہیں دل خراب ہو جائیں جن پرندوں کو اڑنا آتا ہو ان پہ پنجرے عذاب ہو جائیں اس کے ہاتھوں کے لمس سے اقراؔ خاک ریزے گلاب ہو جائیں

dukh judaai ke khvaab ho jaaein

1 views

غزل · Ghazal

ہر اذیت سے گزارے ہوئے لوگ ہم ترے ہجر کے مارے ہوئے لوگ کتنی جلدی ہے اتارا دل سے کتنی جلدی تمہیں پیارے ہوئے لوگ راس آتی نہیں کوئی بھی شے ہم ترے عشق پہ وارے ہوئے لوگ کاش آ سکتے پلٹ کر پھر سے ہائے وہ لوگ گزارے ہوئے لوگ پھول بھی سوکھ گئے رستوں پہ جانے کب آئیں پکارے ہوئے لوگ کیا کوئی ہم کو ہراتا اقراؔ ہم تو ہیں خود سے ہی ہارے ہوئے لوگ

har aziyyat se guzaare hue log

1 views

غزل · Ghazal

یہ کچے رنگ ہیں گہرے میں ان کو دھو نہیں سکتی سبھی کچھ جانتی ہوں اس لئے بھی رو نہیں سکتی ابھی تک آنکھ کے ہر زاویے میں ہجر کے غم ہیں تمہارے خواب آتے ہیں مگر میں سو نہیں سکتی پرانے پیڑ کی ٹہنی ہوں پر سرسبز ہوں اب تک پرندے آتے جاتے ہیں میں بوڑھی ہو نہیں سکتی مجھے وہ شعر کہنے ہیں کہ جن میں دل دھڑکتے ہوں میں نقلی پھول آنگن میں کبھی بھی بو نہیں سکتی بہادر میں بنوں جتنی مگر یہ بھی ہے سچ اقراؔ کہ اب میں مر تو سکتی ہوں پہ تجھ کو کھو نہیں سکتی

ye kachche rang hain gahre main un ko dho nahin sakti

1 views

غزل · Ghazal

ترا وعدہ تھا وعدہ رہ گیا ہے ہمارا صبر تکتا رہ گیا ہے وہی ہے درد آنکھوں میں ابھی تک جو تجھ سے عشق آدھا رہ گیا ہے مرے وہ زخم سارے بھر گئے تھے مگر دل پھر بھی ٹوٹا رہ گیا ہے ادھورے خواب سارے مٹ گئے ہیں تمہارا نام لکھا رہ گیا ہے روانہ کب سے گاڑی ہو گئی ہے ہمارا ہاتھ ہلتا رہ گیا ہے مصور ٹھیک ہے تصویر ساری مرا چہرا کیوں سادہ رہ گیا ہے غزل اقراؔ مکمل ہو چکی ہے مگر سر ہے کہ دکھتا رہ گیا ہے

tiraa vaada thaa vaada rah gayaa hai

1 views

غزل · Ghazal

جانا چاہو تو کس نے روکا ہے بن مرے جی سکو گے اچھا ہے جب سے اس نے کہا خدا حافظ تب سے سب کچھ دھواں دھواں سا ہے آپ سے دھڑکنوں کی رونق ہے دل مجھے آپ جیسا لگتا ہے تم نہیں آئے ملنے ساون میں بارشوں کا مزاج پھیکا ہے یہ تو بس دل ہی جانتا ہے مرا میں نے کس دل سے تجھ کو چھوڑا ہے کل ہوا تھا گزر یہاں اس کا شہر کا پانی کل سے میٹھا ہے مجھ کو دنیا سمجھ میں کیا آتی ایک ہی شخص کو جو سوچا ہے خود سے بنتی نہیں کبھی اقراؔ جانے کس بات کا یہ جھگڑا ہے

jaanaa chaaho to kis ne rokaa hai

1 views

Similar Poets