SHAWORDS
Irfaan Tarique Khan

Irfaan Tarique Khan

Irfaan Tarique Khan

Irfaan Tarique Khan

poet
8Ghazal

Ghazalغزل

See all 8
غزل · Ghazal

bas tere baare mein sochaa kartaa huun

بس تیرے بارے میں سوچا کرتا ہوں یوں تنہائی کو میں تنہا کرتا ہوں اک اچھائی مجھ میں اب بھی ہے باقی جھگڑے والی بات کو ٹالا کرتا ہوں ہاتھ اٹھا کر مجھ کو کیا مل جائے گا شاعر ہوں لفظوں سے مارا کرتا ہوں دھوکا دیتا ہے جب بھی کوئی مجھ کو میں اس پل خود پر ہی غصہ کرتا ہوں باپ بنے گا بیٹا سمجھے گا تب وہ آدھی روٹی کو کیوں آدھا کرتا ہوں

غزل · Ghazal

yuun to apni duniyaa mein pahchaan nahin

یوں تو اپنی دنیا میں پہچان نہیں سچ کہتا ہوں میں چاہے تو مان نہیں کھل کر بولو جو بھی تم کو کہنا ہے میرے گھر کی دیواروں کے کان نہیں کمزوروں پر اپنا زور چلائے جو میری نظر میں یاروں وہ بلوان نہیں شعر کہے ہیں ہم نے کچھ ٹوٹے پھوٹے اپنا غالبؔ جیسا تو دیوان نہیں جو چاہو آسانی سے بن جاؤ گے شاعر بننا اتنا بھی آسان نہیں خالی ہاتھ بلاؤ گے اور پڑھ دے گا اتنا سستا شاعر تو عرفانؔ نہیں

غزل · Ghazal

dil ko aise luuT gayaa hai

دل کو ایسے لوٹ گیا ہے جیسے شیشہ ٹوٹ گیا ہے آج کے دور کو دیکھ لے تو بھی سچ سے آگے جھوٹ گیا ہے لاش ہوئی ہے چتھڑا چتھڑا مذہب کا بم پھوٹ گیا ہے اپنی چابی پھینک دی ہم نے جب سے تالا ٹوٹ گیا ہے سستی سے سستی شادی میں مہنگے والا سوٹ گیا ہے اسٹیشن کی خامشی جیسے کوئی اپنا چھوٹ گیا ہے اس کرسی کا غم بھی پوچھو جس کا پایا ٹوٹ گیا ہے

غزل · Ghazal

sab kahte hain patthar dil hai

سب کہتے ہیں پتھر دل ہے اس پتھر کے اندر دل ہے اپنی مرضی سے جیتا ہے مذہب سے بھی کٹر دل ہے گر دنیا ہے وش کا پیالہ تو میرا بھی شنکر دل ہے چہرے کو کیا دیکھ رہے ہو چہرے سے بھی سندر دل ہے میرے شعر کی عصمت کیا ہے جسم قلم ہے پیپر دل ہے

غزل · Ghazal

miTTi kaa guDDaa ho jaise

مٹی کا گڈا ہو جیسے لہروں سے ٹوٹا ہو جیسے خود ہی خود میں کھو جاتا ہے خود سے وہ ملتا ہو جیسے اک گاڑی سے خون ہوا ہے پورا گھر کچلا ہو جیسے غزلیں اس کی اتنی پیاری میرے لیے لکھتا ہو جیسے میری سانسوں سے زندہ ہے مجھ پہ وہ مرتا ہو جیسے

غزل · Ghazal

dekh mahina aayaa hai kyaa saavan kaa

دیکھ مہینہ آیا ہے کیا ساون کا پھول کھلا ہے بھیگے بھیگے جوبن کا سارے پودے سہمے سہمے بیٹھے ہیں جیسے مانو پیڑ گرا ہو آنگن کا کھٹ پٹ کرتا ہے تنہا بیٹھے بیٹھے کام یہی ہیں خالی پن میں برتن کا لگتی ہے دکھنے میں وہ بھولی بھالی من اس کا کپڑا ہو جیسے ساٹن کا بات ہوئی جب پیسے کی تو ہم بولے بھاڑا دے دو ہم کو آون جاون کا

Similar Poets