Jigar Biswani
Jigar Biswani
Jigar Biswani
Ghazalغزل
شراب ناب کو منہ سے ذرا لگا واعظ مے طہور کا میں وصف سن چکا واعظ تری طرح نہیں توڑا کبھی کسی کا دل جو ہم نے توڑی بھی توبہ تو کیا ہوا واعظ میں جانتا ہوں حقیقت بہشت و دوزخ کی خدا کے واسطے باتیں نہ تو بنا واعظ گناہگار ہیں ہم ذات ہے غفور اس کی خدا خدا کر ارے تو نہیں خدا واعظ
sharaab-e-naab ko munh se zaraa lagaa vaaiz
2 views
شب وصال ہنسی آتی ہے مقدر پر وہ ہم سے روٹھ کے سونے چلے ہیں بستر پر وہ سخت جاں ہوں کہ قاتل ہے جان سے عاجز کبھی گلے پہ ہے خنجر کبھی ہے پتھر پر چلیں گے کعبہ کو زمزم پہ دھو تو لیں زاہد بہت شراب کے دھبے ہیں دامن تر پر مریض عشق سے تنگ آ کے چارہ گر نے کہا اسے بلاؤ یہ مرتا ہے جس ستم گر پر شب فراق دل بے قرار دور رہے تڑپ سکیں گے نہ ہم دونوں ایک بستر پر
shab-e-visaal hansi aati hai muqaddar par
2 views
منظور نظر ہے دل غم خوار تمہارا جو یار ہمارا ہے وہی یار تمہارا دم حسرت دیدار نے آنکھوں سے نکالا اب تم کو مبارک رہے دیدار تمہارا تربت میں جگرؔ زیر کفن ہاتھ ہے دل پر اچھا نہ ہوا مر کے بھی آزار تمہارا
manzur-e-nazar hai dil-e-gham-khvaar tumhaaraa
2 views
جی بھر کے کبھی یار کا جلوہ نہیں دیکھا دیکھا بھی تو اس طرح کہ گویا نہیں دیکھا مرنے کا نہیں غم مگر اس بات کا غم ہے اس نے مرے مرنے کا تماشا نہیں دیکھا جھرمٹ میں رہے غمزۂ تمکین و حیا کے خلوت میں بھی ان کو کبھی تنہا نہیں دیکھا کس زور پہ کس جوش پہ ہے ان کی جوانی تھمتے کبھی سینے پہ دوپٹہ نہیں دیکھا آنکھوں میں پھرے اور وہ آنکھوں سے چھپے بھی آنکھوں نے اس انداز کا پردہ نہیں دیکھا خلوت میں جگرؔ یاد کیا کرتے ہو کس کو ملتے تمہیں لوگوں سے زیادہ نہیں دیکھا
ji bhar ke kabhi yaar kaa jalva nahin dekhaa
2 views
بچھا رکھوں میں آنکھیں رہ گزر میں کبھی آ جائیں شاید میرے گھر آپ ہمارا دل نہیں قابو میں رہتا ادا سے دیکھتے ہیں جب ادھر آپ خبر سارے زمانے کی ہے لیکن ہمارے حال سے ہیں بے خبر آپ کہا مانیں گلے ہم کو لگا لیں ہماری زندگی چاہیں اگر آپ
bichhaa rakkhun main aankhein rahguzar mein
1 views
کیا غم ہجر اٹھا کر کوئی مر جائے گا جس طرح رات کٹی دن بھی گزر جائے گا ان کے دیدار کی حسرت ہے دم آخر بھی دم نکل کر مری آنکھوں میں ٹھہر جائے گا تم ہمارے دل مضطر کو سنبھالو نہ ابھی خوب جی بھر کے تڑپ لے تو ٹھہر جائے گا صورت نقش قدم بیٹھ چکا کوچے میں در جاناں سے کہاں اٹھ کے جگرؔ جائے گا
kyaa gham-e-hijr uThaa kar koi mar jaaegaa
1 views





