jaane kyuun ham se na ye khaali makaan dekhaa gayaa
yuun to is ham-saaegi se aaj tak begaana the

Khalid Basheer Ahmed
Khalid Basheer Ahmed
Khalid Basheer Ahmed
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
اتر گئے دریا میں پھر گہرائی کا اندازہ کیا حبس سے باہر جانا ہے تو کھڑکی کیا دروازہ کیا کس دشمن لشکر کی نازک خوابوں پر یلغار ہوئی بکھر گیا ہے اتنی جلدی بستی کا شیرازہ کیا مدت سے جو بند پڑے تھے سارے دریچے کھول دئے اب کمرے میں در آئیں گی دیکھو ہوائیں تازہ کیا لمبی تان کے سونے والو تم کو جگانے کی خاطر صور اسرافیل کی مانند آئے گا آوازہ کیا یہ تو ہے کہ مثال بھی کوئی اپنے پیچھے رہ جائے ورنہ سفر عشق میں کوئی غلطی کیا خمیازہ کیا
utar gae dariyaa mein phir gahraai kaa andaaza kyaa
وفا کا دور ہے جب سے زوال آمادہ یہ دل ہوا ہے زیادہ وصال آمادہ عجیب رت میں گلوں پر بہار آئی ہے پرند شوق کہ ہے انتقال آمادہ بڑی لطیف تھی وہ بات جس کے سننے سے لہو بدن میں ہوا ہے ابال آمادہ کوئی سخن کوئی کوشش بھی کارگر نہ ہوئی مزاج یار بہت ہے ملال آمادہ گزر نہ جائیں انہیں روک لو کہ اب بھی ہیں رفاقتوں کے لئے ماہ و سال آمادہ
vafaa kaa daur hai jab se zavaal-aamaada
دیکھا جو کچھ اس سے زیادہ اور بھی ہے آنکھوں سے منظر کا وعدہ اور بھی ہے عشق میں لٹنے پٹنے کا غم کچھ بھی نہیں اس رستے میں دل کا ارادہ اور بھی ہے صورت سے معصوم تو ہے ہی لیکن وہ بات کا سچا دل کا سادہ اور بھی ہے اپنا عزم سمیٹو میرے ہم سفرو رستہ پہلے سے افتادہ اور بھی ہے
dekhaa jo kuchh is se ziyaada aur bhi hai





