SHAWORDS
Mangal Naseem

Mangal Naseem

Mangal Naseem

Mangal Naseem

poet
9Ghazal

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

مری زیست ہے بڑی مختصر تجھے کیا پتہ تجھے کیا خبر ہے قریب بجھنے کو یہ شرر تجھے کیا پتہ تجھے کیا خبر مجھے چھوڑ کر سر راہ کل تو جو اجنبی سا گیا نکل مرے دل پہ کیا نہ گئی گزر تجھے کیا پتہ تجھے کیا خبر تو گیا جہاں مجھے چھوڑ کر میں ہوں آج بھی اسی موڑ پر وہیں وقت میرا گیا ٹھہر تجھے کیا پتہ تجھے کیا خبر مرے دل نے جتنے بھی غم سہے تھے لبوں پہ اتنے ہی قہقہے میں جیا ہوں ایسے ہی عمر بھر تجھے کیا پتہ تجھے کیا خبر مرے دل پہ درد کا راج ہے یہی درد میرا علاج ہے مرے روگ کا مرے چارہ گر تجھے کیا پتہ تجھے کیا خبر

miri ziist hai baDi mukhtasar tujhe kyaa pata tujhe kyaa khabar

غزل · Ghazal

جتنا اپنا پن ہوتا ہے اتنا ہی بندھن ہوتا ہے اپنا جب دشمن ہوتا ہے کیسا کیسا من ہوتا ہے مجھ سے میرا من مت مانگو من کا بھی اک من ہوتا ہے سندرتا ہوتی ہے من کی تن تو پیراہن ہوتا ہے

jitnaa apnaa-pan hotaa hai

غزل · Ghazal

مجھ کو بتاؤ کیسی یہ دنیا دکھائی دی اک تیز گھومتا ہوا پہیہ دکھائی دی ننھی سی چڑیا باز کے پنجوں میں دیکھ کر سپنے میں رات بھر مجھے بٹیا دکھائی دی بھائی لوانے پہنچا بہن کو تو گاؤں کے جوہڑ میں تیرتی ہوئی چوٹیا دکھائی دی کچھ کو حیات خوشیوں کا جھرنا لگی نسیمؔ کچھ کو یہ صرف درد کا دریا دکھائی دی

mujh ko bataao kaisi ye duniyaa dikhaai di

غزل · Ghazal

وہ زخم اس نے حال میں جلتے ہوئے دئے رکھنے پڑے مثال میں جلتے ہوئے دیے پوجا کے تھال جیسا وہ چہرہ لگا مجھے دو نین جیسے تھال میں جلتے ہوئے دیے مہندی رچی ہتھیلیاں لہروں نے چوم لیں چھوڑے جب اس نے تال میں جلتے ہوئے دیے گھونگھٹ اٹھا تو نور میں ہر شے نہا اٹھی سہمے شب وصال میں جلتے ہوئے دیے آندھی کا دور دور تلک کچھ پتا نہیں رہنا نہ اس خیال میں جلتے ہوئے دیے

vo zakhm us ne haal mein jalte hue diye

غزل · Ghazal

جاتے ہوئے وہ بول کر ایک ایسا سچ گیا جو سچ ہر ایک شخص کا چہرہ کھرچ گیا مجھ کو تھا یہ خیال کہ اس نے بچا لیا اس کو تھا یہ ملال کہ یہ کیسے بچ گیا کوئی طویل عمر بھی یوں ہی جیا نسیمؔ کوئی ذرا سی عمر میں اتہاس رچ گیا

jaate hue vo bol kar ek aisaa sach gayaa

غزل · Ghazal

ساتھ بھی ان کے رہنا مشکل ہجر بھی ان کا سہنا مشکل سب کچھ ان سے ہی کہنا ہے جن سے کچھ بھی کہنا مشکل غم کو ہنستے ہنستے سہیے کہنا آساں سہنا مشکل زیور ہے اخلاق مگر اب ملتا ہے یہ گہنا مشکل رشتوں میں شک کی دیواریں اٹھ جائیں تو ڈھہنا مشکل

saath bhi un ke rahnaa mushkil

Similar Poets