SHAWORDS
Muhib Aarfi

Muhib Aarfi

Muhib Aarfi

Muhib Aarfi

poet
18Ghazal

Ghazalغزل

See all 18
غزل · Ghazal

umr bhar jis pe takiya rahaa kuchh na thaa dil nahin maantaa

عمر بھر جس پہ تکیہ رہا کچھ نہ تھا دل نہیں مانتا کیا کروں تجزیوں کا اٹل فیصلہ دل نہیں مانتا کوند کر ایک لمحہ جو پھر جا ملا وقت کے ابر میں چھوڑ دے گی اسے وقت کی مامتا دل نہیں مانتا گھپ اندھیرے سے لیتی ہے کیوں کر جنم روشنی کی لگن یہ کرشمہ نہیں ہے کسی شمع کا دل نہیں مانتا خشک ہی کیوں نہ ہو جائے دریا مرا لہر بن بن کے میں ڈھونڈھنا چھوڑ دوں خشکیوں کا سرا دل نہیں مانتا اپنے مرکز کو اک وہم سمجھا کیا عقل کا دائرہ جس کو کچھ اپنے دام کشش کے سوا دل نہیں مانتا اس کی تصویر کو دیکھتے دیکھتے یہ ہوا کیا مجھے یعنی بے حس ہے تصویر کی ہر ادا دل نہیں مانتا دل میں کچھ ہے زباں سے نکلتا ہے کچھ بات ایسی ہے کچھ میرا مطلب محبؔ کوئی پا جائے گا دل نہیں مانتا

غزل · Ghazal

khirad yaqin ke sukun-zaar ki talaash mein hai

خرد یقیں کے سکوں زار کی تلاش میں ہے یہ دھوپ سایۂ دیوار کی تلاش میں ہے خطا چمن کی کہ ہے مبتلائے لالہ و گل بہار صرف خس و خار کی تلاش میں ہے چھلک رہا ہے قبائے حیا سے اس کا شباب شراب جرأت میخوار کی تلاش میں ہے وہ نقطہ ہوں جو بھرم ہے نقوش‌ ہستی کا زمانہ کیا مرے اسرار کی تلاش میں ہے وہ اوج ہوں جو خلل ہے نظام پستی کا وہ جرم ہوں جو سر دار کی تلاش میں ہے خس آزما ہے محبؔ شعلہ زار باطل سے نیا خلیل ہے گلزار کی تلاش میں ہے

غزل · Ghazal

mujh ko talab to nai duniyaa ki hai

مجھ کو طلب تو نئی دنیا کی ہے راہبری نقش کف پا کی ہے بادیہ پیمائی وحشت سے تنگ بے افقی وسعت صحرا کی ہے ہے وہی موجود جو ہے دیدنی رائے یہی دیدۂ بینا کی ہے گھور رہی ہے جسے پیاسی نظر شکل وہ مے کی نہیں مینا کی ہے دل کشیٔ پیچ و خم پیرہن دین خم و پیچ سراپا کی ہے زلف پریشاں کے تلون میں بھی خوبیٔ تمکیں رخ زیبا کی ہے مجھ سے وہ ہے مجھ سے زیادہ قریب خواہش قرب اس سے زیادہ کی ہے یوں تو کنایوں کا بھی عادی ہے دار دل کی ہوس اس کے علاوہ کی ہے نقش میں نقطوں کے سوا کچھ نہیں شکل گری شوق تماشا کی ہے ثبت محبؔ اس لب جاں بخش پر تشنہ لبی میری تمنا کی ہے

غزل · Ghazal

dilbari us rukh-e-dil-rubaa ki khaal-o-khad se ibaarat nahin hai

دلبری اس رخ دلربا کی خال و خد سے عبارت نہیں ہے محو نظارۂ خال و خد کو یہ سمجھنے کی مہلت نہیں ہے دل سے ہوتی تو ہے راہ دل کو فاصلہ ہے مگر راہ خود بھی ایک ہو جائیں ہم آپ مل کر عشق کی ایسی قسمت نہیں ہے جس کو اپنی نظر جانتا ہوں اس کے جلووں کا ہے اک کرشمہ وہ نظر ہی نہیں جس کی ہستی اس کی مرہون منت نہیں ہے یہ بلائیں جو پیش نظر ہیں یہ تو بے شک فریب نظر ہیں لیکن ان سے جو طاری ہے دل پر کیا یہ ڈر بھی حقیقت نہیں ہے غم ہے جس عہد ماضی کا سب کو اٹھ کے آ جائیں ڈھانچے جو اس کے بڑھ کے ان کو گلے سے لگا لے یہ کسی میں بھی ہمت نہیں ہے شمع پر جان دینا پتنگو تم نے سیکھا ہے کس مدرسے میں شمع پر جان دینا پتنگو زندگی کی ضرورت نہیں ہے میں محبؔ ایک شعلہ تھا یعنی ہوتے رہنے کا اک مشغلہ تھا ہوتے ہوتے وہ شے ہو گیا ہوں جس میں ہونے کی طاقت نہیں ہے

غزل · Ghazal

be-tahi yahi hogi ye jahaan kahin honge

بے تہی یہی ہوگی یہ جہاں کہیں ہوں گے سطح کاٹنے والے سطح آفریں ہوں گے آفتاب ہٹ جائے جھلملانے والے ہی آسمان ویراں میں رونق آفریں ہوں گے زندگی منانے کو وہم بھی غنیمت ہیں ہم بھی وہم ہی ہوں گے وہم اگر نہیں ہوں گے یہ جتا دیا آخر مجھ کو میرے اجزا نے اپنے آپ میں رہیے ورنہ بس ہمیں ہوں گے دل مرا مدبر ہے بند و بست عالم کا مسئلے کہیں کے ہوں فیصلے یہیں ہوں گے میرے ساتھ آئے ہیں میرے ساتھ جائیں گے ہوں جہاں قدم میرے راستے وہیں ہوں گے وقت کی سواری پر جو رکی ہوئی ہوگی فاصلے کروں گا طے جو کہیں نہیں ہوں گے رنگ و نور پرتو ہیں جن کی تاب کاری کے تیرگی کے وہ جلوے کتنے دل نشیں ہوں گے سوچئے تو صحرا ہے ڈوبیے تو دریا ہے ایک دن محبؔ صاحب جس کے تہہ نشیں ہوں گے

غزل · Ghazal

andar to khayaalon ke ho aae khayaal apnaa

اندر تو خیالوں کے ہو آئے خیال اپنا افشائے حقیقت سے ڈرتا ہے سوال اپنا کاغذ کی صداقت ہوں گو وقف کتابت ہوں صفحوں سے عبارت ہوں کھلنا ہے محال اپنا آئینہ ہے ذات اپنی معمور ہوں جلووں سے مستور ہے نظروں سے ہر چند جمال اپنا خوش ہے کہ جو ٹوٹی ہے آخر کوئی شے ہوگی خود میں نظر آتا ہے شیشے کو جو بال اپنا پردے نے کہا مجھ کو پردے نے سنا مجھ کو نغمہ ہوں سمجھتا ہوں اتنا ہی کمال اپنا غنچے میں رہا ہوں میں تنکے میں ڈھلا ہوں میں کرنوں کی دعا ہوں میں شعلہ ہے مآل اپنا اے ہم نظرو ٹھہرو کیا ہو جو بر آمد ہو ہر گوشۂ خلوت سے اک نقش خیال اپنا تہہ سطح تک آ پہنچی اک موج نہ ہاتھ آئی کب تک یہ مہم آخر اب کھینچ لوں جال اپنا خوشبو سے محبؔ کھیلو کیا عود کو روتے ہو اس عہد کی نظروں سے مخفی ہے ملال اپنا

Similar Poets