SHAWORDS
N

Nadeem Goyai

Nadeem Goyai

Nadeem Goyai

poet
2Sher
2Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

dhuaan saa koi havaaon mein sarsaraaegaa kuchh

دھواں سا کوئی ہواؤں میں سرسرائے گا کچھ پھر اس کے بعد تجھے بھی نظر نہ آئے گا کچھ میں جانتا ہوں کہاں تک ہے دسترس اس کی جو بیت جائے وہی سب پہ آزمائے گا کچھ فصیل سنگ کی محدودیت ہلاکت ہے اڑا دے خود کو ہوا میں تو سنسنائے گا کچھ تو پانیوں میں ذرا ایسے ہاتھ پاؤں نہ مار نکلنا دور رہا اور ڈوب جائے گا کچھ

غزل · Ghazal

na jaane kaun si saaat mein ho gayaa ghaaeb

نہ جانے کون سی ساعت میں ہو گیا غائب جو اندرون ٹٹولا تو لاپتہ غائب کدھر کو جاؤں ہواؤں کی قید سے چھٹ کر زمین تنگ ہوئی اور راستا غائب وہ ایک ابر کی مانند میرے اوپر سے ہوا کے ساتھ اڑا اور ہو گیا غائب کسی بھی طور برابر نہ ہو سکی تقسیم جو ایک سامنے آیا تو دوسرا غائب

غزل · Ghazal

main apne saath koi aisi chaal chal jaaun

میں اپنے ساتھ کوئی ایسی چال چل جاؤں ہر اک حصار سے بچتا ہوا نکل جاؤں تمام سمت ہواؤ بکھیر دو مجھ کو سمٹتی ریت ہوں دیوار میں نہ ڈھل جاؤں کچھ ایسا لوچ مرے درمیان پیدا کر ہر ایک چوٹ پہ اک گیند سا اچھل جاؤں کسی کے جسم میں پیوست ہو نہ جاؤں کہیں میں کیوں نہ کانچ کی سب کرچیاں نگل جاؤں

Similar Poets