SHAWORDS
N

Noor Taqi Noor

Noor Taqi Noor

Noor Taqi Noor

poet
1Shayari
3Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

لوٹ آتی ہے سب کو نظر دیکھ کر ہائے کیا ہو گیا یہ ادھر دیکھ کر یہ زمیں بھی ستاروں سے خالی نہیں سوچتا ہوں تری رہگزر دیکھ کر دیکھ زنداں یہ کچھ خاص ہی لوگ ہیں ہنس رہے ہیں جو دیوار و در دیکھ کر ہم کو منظور تھی کب شکستہ دلی لٹ گئے شوق آئینہ گر دیکھ کر ہاں وہ پردے جو اٹھنے نہ تھے حشر تک اٹھ گئے میرا ذوق نظر دیکھ کر بوئے گل تو چلی تھی بڑے ناز سے رک گئی کیوں تری رہگزر دیکھ کر نورؔ اہل بصر کتنے مایوس ہیں یہ سرافرازیٔ بے ہنر دیکھ کر

luuT aati hai sab ko nazar dekh kar

غزل · Ghazal

ٹھہرا ہوا آنکھوں میں جو سیلاب ضیا تھا یہ پچھلے پہر کون تھا تم تھے کہ خدا تھا مدت سے تو اب یاد بھی آتی نہیں اس کی یہ نور سا لیکن مرے غم خانے میں کیا تھا میں اور ترے شعلۂ رخ کو کروں بدنام کہہ دوں گا کہ یہ ہاتھ تو ویسے ہی جلا تھا ماتم ہے دم صبح جو لہروں کی زباں پر یہ آخر شب کون سمندر میں گرا تھا اب اہل گلستاں کو یقیں آئے نہ آئے اک پھول تو دامن میں ہمارے بھی کھلا تھا حالات نے تنہا مجھے اس درجہ کیا ہے باور نہیں ہوتا کہ کبھی تو بھی ملا تھا پلکوں پہ مہکتے تھے ادھر پھول لہو کے اے نورؔ ادھر مشغلۂ شوق حنا تھا

Thahraa huaa aankhon mein jo sailaab-e-ziyaa thaa

غزل · Ghazal

شکستہ ہواؤں کو پر دے گیا پرندہ فضا کی خبر دے گیا نظاروں سے کرتا رہا جنگ وہ جو ہارا تو اپنی نظر دے گیا جسے ٹھیکرے بھی نہ ہم نے دئے وہ لفظوں کے لعل و گہر دے گیا وہ خود تو شجر ہی رہا راہ کا مگر دوسروں کو ثمر دے گیا تری بزم سے سرخ رو سب چلے جو نادار تھا اپنا سر دے گیا وہ نورؔ ایک رخصت کا معصوم غم مسافر کو زاد سفر دے گیا

shikasta havaaon ko par de gayaa

Similar Poets