SHAWORDS
Poonam Yadav

Poonam Yadav

Poonam Yadav

Poonam Yadav

poet
1Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

کوئی بھی ارمان نہیں ہے یوں جینا آسان نہیں ہے آہیں اندر گھٹ جاتی ہیں دل میں روشن دان نہیں ہیں چھوڑو بھی اب ان قصوں کو ان قصوں میں جان نہیں ہے بات چھپانا سیکھو صاحب کس گھر میں طوفان نہیں ہے اب بھی تیرا حصہ ہوں میں بس تجھ کو ہی دھیان نہیں ہے جب تب خواہش اگ آتی ہیں دل ہے ریگستان نہیں ہے میں اک ایسا افسانا ہوں جس کا کچھ عنوان نہیں ہے

koi bhi armaan nahin hai

غزل · Ghazal

کیا تجھ پر بھی بے چینی سی طاری ہے مجھ پر تو یہ ہجر بہت ہی بھاری ہے بھاگو بھاگو دنیا کے پیچھے بھاگو مجھ کو مجھ میں رہنے کی بیماری ہے بے ادبی کی بات ادب سے کرتے ہیں کم ظرفوں میں کس حد تک مکاری ہے جس شہرت پر تم اتنا اتراتے ہو میں نے اس کو ہر دم ٹھوکر ماری ہے تیرا غم ہے جو لکھواتا رہتا ہے ورنہ مجھ میں کب اتنی فن کاری ہے

kyaa tujh par bhi bechaini si taari hai

غزل · Ghazal

مجھ کو پیاس بجھانی ہے اس میں کیا حیرانی ہے اس کی باتوں پر مت جا اس کو آگ لگانی ہے اپنے پن کی بات نہ کر میرے لیے بے معنی ہے آہٹ سے اڑ جاتی ہے تتلی خوب سیانی ہے جلنے والا جانے کیوں اب تک پانی پانی ہے

mujh ko pyaas bujhaani hai

غزل · Ghazal

زندگی جب بھی آزماتی ہے کچھ نہ کچھ تو ہمیں سکھاتی ہے ہر حقیقت سمجھ میں آتی ہے موت جب آئنہ دکھاتی ہے ایک ننھی پری ہے آنگن میں جو مرے گھر کو گھر بناتی ہے کوئی پاگل لہر کنارے پر جانے کیا لکھتی ہے مٹاتی ہے سرپھری ہو گئی ہے اک لڑکی وہ ہوا میں دیا جلاتی ہے

zindagi jab bhi aazmaati hai

Similar Poets