SHAWORDS
Qais Rampuri

Qais Rampuri

Qais Rampuri

Qais Rampuri

poet
1Sher
1Shayari
5Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

khudaa thaa muntazir ik aadmi kaa

خدا تھا منتظر اک آدمی کا یہ قصہ ہے کسی روشن صدی کا ملے جلتا ہوا گھر جب کسی کا تو لکھنا مرثیہ تم روشنی کا جو ممکن ہو تو زندہ رکھنا رشتہ انا کا اور نیزے کی انی کا کہیں خوشبو نفس کی اڑ نہ جائے لفافہ بند رکھنا زندگی کا شریف شہر سمجھے گا بھی کیسے مزہ ہم جیسوں کی آوارگی کا

غزل · Ghazal

zaaviya honTon kaa vo dilkash banaataa kis tarah

زاویہ ہونٹوں کا وہ دل کش بناتا کس طرح روح زخمیدہ بہت تھی مسکراتا کس طرح انگلیاں بھی قوت بینائی رکھتی ہیں بہت میں کسی کے جسم کو یہ سچ بتاتا کس طرح کل مرے بچے بھی آ سکتے ہیں خوشبو کے لیے شہر گل میں زہر کے کانٹے بچھاتا کس طرح فن کی دولت بڑھ گئی تو دل کے ٹکڑے ہو گئے میں سمندر بن گیا تو گھر بچاتا کس طرح میں ہوں اک پتھر مگر دست ہنر میں رہ گیا شیش محلوں کی ہے قسمت کیا بتاتا کس طرح

غزل · Ghazal

ek shab mein kamre kaa ruup Dhal gayaa kaise

ایک شب میں کمرے کا روپ ڈھل گیا کیسے وہ تو گیلی لکڑی تھا رات جل گیا کیسے ایک طرفہ چاہت بھی کیسا درد ہوتی ہے میں ہوں آج تک پتھر وہ بدل گیا کیسے کل تمام بستی میں سیل خوں بہا لیکن ایک سر پھرا قاتل کل سنبھل گیا کیسے وہ زمین زادوں کی خوں کشی کا عادی تھا آج اپنا خوں پی کر دم نکل گیا کیسے چاند کی حقیقت کو خوب جانتا ہوں میں پھر بھی چاند راتوں کا جادو چل گیا کیسے

غزل · Ghazal

fasil-e-shahr se niklo bhalaa isi mein hai

فصیل شہر سے نکلو بھلا اسی میں ہے کہ زلزلوں کی حکومت گلی گلی میں ہے دیا کہیں بھی جلانا مجھے خبر کرنا مرے لہو کا اجالا بھی روشنی میں ہے وہ مسکرا کے خدا کا پتا بتاتا ہے نہ جانے کون سا جادو اس آدمی میں ہے چلا ہوں موت کے پیکر کو قتل کرنے مگر یہ وصف خاص تو خود میری زندگی میں ہے دریچے اپنے کھلے رکھنا شب کے پچھلے پہر سنا ہے عشق کا انداز چاندنی میں ہے

غزل · Ghazal

jo chand log mire she'r sun ke jaate hain

جو چند لوگ مرے شعر سن کے جاتے ہیں طلسم ہوش ربا پڑھنے بیٹھ جاتے ہیں مسرتوں کو سمجھنے کی کیسی رت آئی سگان شہر بھی اب قہقہے لگاتے ہیں لباس مانگ کے پہنا ہے کچھ رفیقوں نے اور اس پہ لطف مجھے آئنہ دکھاتے ہیں وہی بتائیں گے تنہا شبوں کی معراجیں جو اپنی ذات کے مدفن میں ڈوب جاتے ہیں ہر ایک لمحہ کسی جا رہی ہیں زنجیریں عجب غلام ہیں ہم پھر بھی مسکراتے ہیں نجانے کون مجھے یاد کر کے رویا قیسؔ ہوا کے دوش پہ اشکوں کے جام آتے ہیں

Similar Poets