SHAWORDS
Saifi Amrohwi

Saifi Amrohwi

Saifi Amrohwi

Saifi Amrohwi

poet
1Shayari
10Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

See all 10
غزل · Ghazal

یاران میکدہ مجھے مت بھول جائیو تم سے اگر بچے تو مجھے بھی پلائیو شاید کبھی تمہیں بھی پڑے غم سے واسطہ لوگو کسی کے غم کی ہنسی مت اڑائیو دنیا کو احتیاط سے کوئی غرض نہیں گر ہو سکے تو مجھ سے بھی دامن بچائیو گزری ہوئی حیات کے اے تلخ واقعات احساس مار دے گا سمجھ میں نہ آئیو کچھ ایسے حادثات گزرتے ہیں عشق میں اتنے ہی یاد آئیں گے جتنا بھلائیو تم نے اسے کنویں میں گرایا تو کیا ہوا یوسف ابھی حیات ہے یوسف کے بھائیو ہرگز اکائیوں کو سمجھیو نہ تم حقیر موجود سیکڑے بھی تو ہیں اے دہائیو مانا کہ سخت ہے روش عام سے گریز پھر بھی حیات کے نئے رستے بنائیو کرنی ہے بے وفائی تو کیجو کچھ اس طرح یادوں میں بھی ہزار میں چاہوں نہ آئیو آنکھوں کی یہ اداسیاں ذہنوں کی یہ تھکن اللہ غم پہ غم نہ کسی کو دکھائیو شاید کہ ہو عزیز انہیں بھی متاع غم سیفیؔ بہت ہی سوچ کے آنسو بہائیو

yaaraan-e-mai-kadaa mujhe mat bhuul jaaiyo

غزل · Ghazal

بزم دل ان کے تصور سے سجائے رکھیے کوئی ماحول تو جینے کا بنائے رکھئے خود فریبی بھی ہے منجملۂ سامان‌‌ حیات آس ان سے بھی وفاؤں کی لگائے رکھیے آپ کے نام پہ مرتا ہوں تو دیوانہ ہوں آپ تو میرے لیے ایسی نہ رائے رکھیے کیجئے تشنگیٔ عشق کا احساس ابھی اپنی نظریں مری نظروں سے ملائے رکھیے زندگی سہل نہ ہو جائے تو میرا ذمہ دل کے زخموں کو تبسم میں چھپائے رکھیے آپ آرام جو چاہیں تو پھر اپنے دل میں ان کا غم ان کے تصور کے بجائے رکھیے غم دنیا نے پکارا ہے تو کہیے لبیک ان کی یادوں کو سر دست بھلائے رکھیے جن چراغوں سے ابلتا رہے اخلاص کا نور ان چراغوں کو بہرحال جلائے رکھیے خودکشی کر کے گنہگار نہ بنیے سیفیؔ زیست اک بار امانت ہے اٹھائے رکھیے

bazm-e-dil un ke tasavvur se sajaae rakhiye

غزل · Ghazal

بزعم خویش ابھی قحط آشنا نہ سمجھ ہر ایک شخص کو دنیا میں بے وفا نہ سمجھ میں تیرے ذہن پہ کیوں بوجھ بن کے چھا جاؤں جو ہو سکے تو ابھی میرا مدعا نہ سمجھ بجا کہ مجھ کو فغاں سے سکون ملتا ہے مگر فغاں کو مرے درد کی دوا نہ سمجھ ترا کرم جو مجھے مطمئن نہ کر پائے اسے تو اپنی طرف سے کوئی عطا نہ سمجھ اب اس مقام پہ لے آئی شدت احساس کہ میری عرض تمنا کو ناروا نہ سمجھ کبھی تو اپنی بھی کوتاہیٔ عمل پہ نظر ہر ایک بات کو تقدیر کا لکھا نہ سمجھ مجھے دعاؤں کی توہین مار ڈالے گی مری تمام تمناؤں کو دعا نہ سمجھ اگر ضمیر کا آئینہ صاف ہے تیرے تو خود کو بھول کے بھی لائق سزا نہ سمجھ تجھے جو اپنے تغافل کی لاج رکھنی ہے تو میرے اپنے تعارف کو غائبانہ سمجھ پگھل نہ سکتا ہو اوروں کے غم پہ جو سیفیؔ اسے کبھی بھی دل درد آشنا نہ سمجھ

ba-zo'm-e-khvesh abhi qaht-aashnaa na samajh

غزل · Ghazal

ہیں آپ کچھ بھی تو ہر ہر قدم حریف ہیں لوگ جو کچھ نہیں ہیں تو بس نام کے ردیف ہیں لوگ لگا کہ اپنی ہی بستی میں جیسے جا اترے ترے نگر میں مزاجاً بڑے لطیف ہیں لوگ ہمارا شہر ہمارا ہی شہر ہے لوگو ہمارے شہر میں ہر ہر طرح شریف ہیں لوگ زبان حال نے جانے کیا تھا کیا جادو نظر اٹھائی تو دیکھا بہت خفیف ہیں لوگ ہر ایک تجربہ رائے بدل رہا ہے مری سمجھ رہا تھا کہ شائستہ و شریف ہیں لوگ ہوئی ہے جرأت حق گوئی مصلحت اندیش نحیف و بزدل و شرمندہ و ضعیف ہیں لوگ یہ قافیہ تو کچھ ایسا برا نہ تھا لیکن یہ اس زمین کی قسمت ملی ردیف ہیں لوگ خلوص و مہر و مروت کے نام پر سیفیؔ دلاسے دیتے ہیں کیسے ستم ظریف ہیں لوگ

hain aap kuchh bhi to har har qadam harif hain log

غزل · Ghazal

میرا باطن مرے ظاہر کو جلا دیتا ہے میرا ظاہر مرے باطن کا پتہ دیتا ہے ان کا غم دے کے مجھے خوئے وفا دیتا ہے درد کے ساتھ ہی اللہ دوا دیتا ہے آئنہ دیکھ کے دیتے ہیں مجھے داد سخن جب کوئی میری غزل ان کو سنا دیتا ہے ابتدا میں تو دھڑکنے سے بھی گھبراتا تھا اب مجھے دل کا تڑپنا بھی مزا دیتا ہے شدت درد کا یہ حال الہٰی توبہ درد اٹھتا ہے تو ایسے کہ بٹھا دیتا ہے تلخ حالات میں نکلا ہوا بے ساختہ شعر کتنے چہروں سے نقابوں کو اٹھا دیتا ہے یوں جگا دیتا ہے احساس کی قدروں کو ضمیر جیسے کوئی کسی مجرم کو سزا دیتا ہے عہد ماضی نے تڑپ بخشی تھی آزادی کی آج کا دور ہمیں دیکھیے کیا دیتا ہے کون ہوتا ہے تصور سا مصور سیفیؔ یہ خلاؤں میں بھی تصویر بنا دیتا ہے

meraa baatin mire zaahir ko jilaa detaa hai

غزل · Ghazal

ترے نثار جو گل جان انجمن ہوتے انہیں گلوں کے فسانے چمن چمن ہوتے تمہارا کوئی تبسم چرا لیا ہوگا نہیں تو پھول کہیں ایسے خندہ زن ہوتے ازل کے روز مقدر ہوئی تھی رسوائی جو شیخ شیخ نہ ہوتے تو برہمن ہوتے نہیں ہے حسن کی قدروں میں آج لیلائی نہیں تو آج بھی کچھ قیس و کوہ کن ہوتے کرم نہ ہوتا جو احباب کا تو اے سیفیؔ وطن میں رہتے ہوئے ہم نہ بے وطن ہوتے

tire nisaar jo gul jaan-e-anjuman hote

Similar Poets