SHAWORDS
Satish Dubey Satyarth

Satish Dubey Satyarth

Satish Dubey Satyarth

Satish Dubey Satyarth

poet
2Sher
2Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

raat-din kharch ho rahaa huun main

رات دن خرچ ہو رہا ہوں میں اب زیادہ نہیں بچا ہوں میں زندگی حادثوں میں گزری ہے روز اک جنگ لڑ رہا ہوں میں پھر مجھے ڈانٹ کر بلا لو ماں راستہ پھر بھٹک رہا ہوں میں اب نمو اور کیا نمائش ہو اب دکھاوے سے تھک چکا ہوں میں ایک امید نے جلائے رکھا ایک امید میں بجھا ہوں میں

غزل · Ghazal

jo bhi sikhaa kitaabon se bataao ab

جو بھی سیکھا کتابوں سے بتاؤ اب چلو یہ کارواں آگے بڑھاؤ اب بھلا کب تک سہو گے ظلم چپ رہ کر بھرو ہنکار آوازیں اٹھاؤ اب محبت سے کرو چارہ گری دل کی دلوں سے نفرتیں مل کر مٹاؤ اب ترس کھاؤ نہیں بس حال پر میرے یہ لازم ہے گلے سے بھی لگاؤ اب انا کا گر نہیں ہے مسئلہ کوئی تو دو آواز اور مجھ کو بلاؤ اب

غزل · Ghazal

yuun bhi to rishta jo thaa vo bachaa liyaa jaataa

یوں بھی تو رشتہ جو تھا وہ بچا لیا جاتا بڑھا کے ہاتھ جو ان سے ملا لیا جاتا کہ اچھا تھا تبھی ماری گئی مجھے ٹھوکر برا جو ہوتا تو سر پر بٹھا لیا جاتا جو ہوتا ان کی وفا پے یقیں مرے دل کو تو ان کے در پے یہ سر بھی جھکا لیا جاتا یہ چاند پھر بھلا کس بات پے یوں اتراتا جو ان کے چہرے سے پردا ہٹا لیا جاتا جو چلتا بس مرے قسمت پے بھی مرا تو پھر لکیروں کا یہ لکھا بھی مٹا لیا جاتا

Similar Poets