"kitne dil the jo ho ga.e patthar kitne patthar the jo sanam Thahre"

Shaayar Lakhnavi
Shaayar Lakhnavi
Shaayar Lakhnavi
Sherشعر
Popular Sher & Shayari
2 totalkitne dil the jo ho ga.e patthar
kitne patthar the jo sanam Thahre
Ghazalغزل
main jis se kabhi nahin milaa huun
میں جس سے کبھی نہیں ملا ہوں اک عمر سے اس کو جانتا ہوں گل بھی ہیں مجھے عزیز لیکن کانٹوں کے لیے برہنہ پا ہوں اک زخم ہوں اور صورت گل اپنے ہی وجود میں کھلا ہوں چاہت بھی اگر ہے جرم کوئی اچھا تو میں تم کو چاہتا ہوں زخموں کو حروف میں بدل کر تاریخ بہار لکھ رہا ہوں کس کس کا ہدف نہیں مری ذات اچھا ہوں تو اور بھی برا ہوں سایہ کو خبر نہیں ہے شاعرؔ میں دیر ث دھوپ میں کھڑا ہوں
apni talab kaa naam Dubone kyuun jaaein mai-khaane tak
اپنی طلب کا نام ڈبونے کیوں جائیں مے خانے تک تشنہ لبی کا اک دریا ہے شیشے سے پیمانے تک حسن و عشق کا سوز تعلق سمتوں کا پابند نہیں اکثر تو خود شمع کا شعلہ بڑھ کے گیا پروانے تک راہ طلب کے پیچ و خم کا اندازہ آسان نہیں اہل خرد کیا چیز ہیں رستہ بھول گئے دیوانے تک ساقی کو یہ خوش فہمی تھی ہم تک موج نہ آئے گی پیاس کا جب پیمانہ چھلکا ڈوب گئے مے خانے تک مٹی سے جب پھول کھلائے کار جنوں کی محنت نے شہر کچھ اس انداز سے پھیلے جا پہنچے ویرانے تک زخم ہنر کا رنگ سلامت سب کو خبر ہو جائے گی کتنے چہرے ہم نے تراشے ہاتھ قلم ہو جانے تک اس غربت کی دھوپ میں شاعرؔ اپنوں کا سایہ بھی نہ تھا جس غربت کی دھوپ میں ہم کو یاد آئے بیگانے تک





