SHAWORDS
Shan Bharti

Shan Bharti

Shan Bharti

Shan Bharti

poet
1Sher
1Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

bahaar aane se pahle shajar mein phuul khile

بہار آنے سے پہلے شجر میں پھول کھلے مثال خار خزاں کی نظر میں پھول کھلے اب ان کا حسن کوئی کیسے دیکھنے آئے اگے ہیں راہ میں کانٹے جو گھر میں پھول کھلے نظارہ دیکھنے آ پہنچے لوگ ساحل پر کسی نے کہہ دیا ان سے بھنور میں پھول کھلے کس اہتمام سے منزل پہ مجھ کو پہنچایا حضر میں خار اگے اور سفر میں پھول کھلے کھلی ہے دیر سے اے شانؔ آنکھ کیا میری یقین ہی نہیں آتا سحر میں پھول کھلے

غزل · Ghazal

dharti se aakaash mein chhaane vaali tu

دھرتی سے آکاش میں چھانے والی تو دریاؤں کی پیاس بجھانے والی تو میں خواہش کی برف پگھلنے کا منظر میرے بدن میں آگ لگانے والی تو دن بھر سورج آنکھ میں بھرنے والا میں شب بھر رنگیں خواب سجانے والی تو میں تقدیر کا مارا اپنے حال پہ خوش تدبیروں سے کام چلانے والی تو صحرا صحرا دھوم مچانے والا میں گلشن گلشن پھول کھلانے والی تو اپنی رو میں بہنے والا دریا میں دریا میں طوفان اٹھانے والی تو روز دیر سے سو کر اٹھنے والا شانؔ دیر رات تک اسے جگانے والی تو

غزل · Ghazal

dil meraa faqat tere nishaane ke liye hai

دل میرا فقط تیرے نشانے کے لئے ہے اور اس کے سوا جو ہے زمانے کے لئے ہے ہنسنے کے لئے ہے نہ ہنسانے کے لئے ہے یہ انجمن ناز جلانے کے لئے ہے ہر شخص کی آنکھوں میں مسائل کے ہیں آنسو ہونٹوں پہ ہنسی صرف دکھانے کے لئے ہے اس کا کبھی مثبت کوئی پہلو نہیں نکلا جو تم سے تعلق ہے نبھانے کے لئے ہے جذبات کے شعلوں سے نہ کھا خوف کہ آخر یہ آگ بھی تو آگ بجھانے کے لئے ہے اے شانؔ مجھے خود نہیں معلوم کہ آخر میری یہ تگ و دو کسے پانے کے لئے ہے

غزل · Ghazal

safar kaa lutf musalsal safar ke baad aayaa

سفر کا لطف مسلسل سفر کے بعد آیا یہ سنگ میل مری رہ گزر کے بعد آیا لہو جلاتا رہا میں چراغ فن کے لئے ہنر میں حسن ریاض ہنر کے بعد آیا امید جشن چراغاں متاع تیرہ شبی شعور اس کو شکست ہنر کے بعد آیا امیدوار تھے دستار عافیت کے سبھی جنوں کو ہوش مگر میرے سر کے بعد آیا کسے ہے تاب کے دیکھے یہ منظر حیرت مرا مقام جو اہل نظر کے بعد آیا اسیر تیرہ شبی ہو کے رہ گیا تھا شانؔ یقین پختہ گماں کی سحر کے بعد آیا

Similar Poets