SHAWORDS
Zakauddin Shaya.N

Zakauddin Shaya.N

Zakauddin Shaya.n

Zakauddin Shaya.n

poet
1Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

سیہ بستر پڑے ہیں صبح نظارہ اتر آئے کہ شب کو زینہ زینہ کوئی مہ پارہ اتر آئے سوار غم رواں ہیں کھول دو عشرت کدوں کے در خبر کیا کون اندھیرے کا تھکا ہارا اتر آئے عجب ڈر ہے مٹیلی وادیاں اوپر کو تکتی ہیں کسی طوفان کی صورت نہ طیارہ اتر آئے دمک اٹھے مری صبحوں میں وہ ہنستا ہوا چہرہ مری راتوں میں ان آنکھوں کا غم سارا اتر آئے حقیقت کی شرر انگیزیوں میں گفتگو اس کی زباں کھولوں تو جیسے لب پہ انگارہ اتر آئے درخشاں بازوؤں کی حلقہ حلقہ سرخ سی موجیں ہمارے خون سے شعلوں کا فوارہ اتر آئے تماشے بحر کی سطحوں پہ موجوں کے بھی کیا کم ہیں کہ اوپر سے ہواؤں کی اداکارہ اتر آئے

siyah bistar paDe hain subh-e-nazzaara utar aae

1 views

غزل · Ghazal

ابھرتا چاند سیہ رات کے پروں میں تھا کوئی تو چہرہ مرے درد کے گھروں میں تھا وہ عکس جسم جو خوابوں میں ہو گیا تحلیل کبھی ان آنکھوں کے سمٹے ہوئے دروں میں تھا خنک ہواؤں کے زانوں پہ سوچے ہیں وہ تری وفاؤں کا کچھ درد جن سروں میں تھا گزشتہ رات کی آندھی بھی آ کے دیکھ گئی اٹل سکوت غموں کے سمندروں میں تھا یہ دن کا داغ جو راتوں کو منہ چھپاتا ہے کبھی یہی تو سحر کے پیمبروں میں تھا

ubhartaa chaand siyah raat ke paron mein thaa

Similar Poets